سعودی خواتین کے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھنے کی تاریخ 24جون،حکومتی اعلان

soudi-arabia-aajkalpk

سعودی خواتین کے کاریں چلانے کے لیے درکار تمام تقاضوں کو پورا کردیا گیا ہے،سعودی محکمہ ٹریفک

الریاض سعودی خواتین کے آزادانہ کاریں چلانے میں صرف ڈیڑھ ماہ کا عرصہ حائل رہ گیا ہے اور حکومت نے انھیں 24 جون سے ڈرائیونگ شروع کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل محمد البسامی نے ایک بیان میں کہا کہ خواتین کے کاریں چلانے کے لیے درکار تمام تقاضوں کو پورا کردیا گیا ہے۔18 سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں دے سکیں گی۔واضح رہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ستمبر 2017ء میں ایک شاہی فرمان کے ذریعے خواتین کو آیندہ ماہ جون سے کاریں چلانے کی اجازت دے دی تھی اور ان کے گاڑیاں چلانے پر عاید عشروں سے جاری پابندی ختم کردی تھی۔

loading...

شاہ سلمان نےیمن کے لیے امداد مہیا کردی

اس فرمان کے بعد سے خواتین کو کار چلانے کی تربیت دینے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں اور سعودی عرب کے پانچ شہروں میں ڈرائیونگ اسکول قائم کیے گئے ہیں۔ وہاں بیرون ملک سے کاریں چلانے اور لائسنس یافتہ سعودی خواتین کو ٹرینر مقرر کیا جا رہا ہے۔محمد البسامی کے بیان کے مطابق بیرون ملک سے ڈرائیونگ لائسنس کی حامل خواتین ایک الگ عمل کے ذریعے مقامی لائسنس کے حصول کے لیے درخواست دے سکیں گی اور ان کی کار چلانے کی مہارت کی جانچ کی جائے گی۔یہ کوئی سربستہ راز نہیں کہ بہت سی سعودی خواتین کے پاس بیرون ملک سے حاصل کردہ ڈرائیونگ لائسنس موجود ہیں

مزید پڑھیں۔  فرانسیسی صدر کا انکشاف، لبنانی وزیراعظم سعد حریری کئی ہفتے سعودی عرب میں قید رہے

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں