وزیراعظم ہاؤس کی 102 گاڑیاں آج نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی

اسلام آباد:  سادگی اور کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی 102 گاڑیوں کی نیلامی آج ہوگی، جن میں 4 جدید ترین مرسڈیز، 8 بلٹ پروف بی ایم ڈبلیوز اور 10 سال پرانی 72 گاڑیاں شامل ہیں۔

نیلامی زیادہ سے زیادہ دی گئی لفافہ بند پیش کش سے شروع ہوگی اور سب سے زیادہ قیمت لگانے والا گاڑی ساتھ لے جائے گا۔ مجموعی طور پر وزیراعظم ہاؤس کےلیے کابینہ ڈویژن کے پاس 200 سے زائد گاڑیاں ہیں۔

 جن میں سے 102 گاڑیاں پہلے مرحلے میں اور باقی آئندہ نیلام کی جائیں گی۔ نیلام کی جانے والی کئی گاڑیاں وزیراعظم کے پروٹوکول جبکہ کئی غیر ملکی مہمانوں کے پروٹوکول کی ہیں۔

اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ‘عوام دیکھ رہے ہیں کہ ان کے ٹیکس کی رقم کہاں خرچ ہوتی رہی، اب یہ پیسہ واپس خزانہ میں جمع کرائیں گے’۔

Leave a Reply