ہالی ووڈ فلم’’ہیلووین‘‘کاپہلاٹیزر ٹریلرجاری کردیا گیا

فلم

یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت19اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی

نیویارک :خوف اوردہشت سے بھرپور ہالی وڈ فلم’ ہیلووین ‘‘کاپہلا ٹیزر ٹریلرجاری کردیا گیا۔ہدایت کارڈیوڈ گورڈن گرین کی اس سنسنی خیز فلم کی کاسٹ میں جیمی لِی ،جوڈی گیریئر،اینڈی میٹی چیک ،وِل پیٹن ،ورجینیا گارڈنراور نک کاسل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

اس ہارر ڈرامہ فلم کی کہانی ایک ایسے پر اسرارشخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو چالیس سال بعد ’ہیلووین‘ تہوار پر خون کی ہولی کھیلنے ا?تا ہے جس کے بعد ایسے ایسے غیر معمولی واقعات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے کہ لوگ دہشت زدہ رہ جاتے ہیں۔

کاریکٹر زنامی ناول سے ماخوذ اس فلم کو ملک اکاد،بِل بلاک اورجیسن بلم نے مشترکہ طور پروڈیوز کیا ہے۔

خطرناک قوتوں کے زیرِ اثراس شخص پر مبنی اور دہشت ناک واقعات کے گرد گھومتی یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت19اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  30th June 2018 - آج کا کارٹون

اپنا تبصرہ بھیجیں