پریانکا چوپڑا بھارتی نتقید کا شکار

پریانکا چوپڑا بھارتی نتقید کا شکار
loading...

پریانکاچوپڑا کو ’کوانٹیکو‘ میں ہندوقوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانا مہنگا پڑگیا،کوانٹیکوسیریز کے تیسرے حصے میں پریانکا چوپڑاایف بی آئی ایجنٹ کا کردار نبھارہی ہیں

نیویارک: نامور بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا کو انکے ہالی ووڈ ڈرامے ’کوانٹیکو‘ میں ہندوقوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانے پربھارتیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑاکبھی اپنے لباس اورکبھی اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار رہتی ہیں۔ پریانکا چوپڑااپنے ہالی ووڈ ڈرامے کوانٹیکو سیزن3کی حال ہی میں نشر ہونیوالی ایک قسط کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

پریانکا چوپڑا کوانٹیکوسیریز کے تیسرے حصے میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار نبھارہی ہیں، حال ہی میں نشر ہونے والی قسط میں بھارتی قوم پرستوں کے ایک گروہ کو دہشتگرد دکھایاگیا ہے جو نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ہونے والے پاک بھارت اجلاس میں دہشتگردی کرنے اور اس کاالزام پاکستان پر لگانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں لیکن پریانکا چوپڑا دہشتگردی کے اس منصوبے کوناکام بنادیتی ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ووٹ کی رازداری سے متعلق کیس،الیکشن کمیشن نے عمران خان کی معافی قبول کرلی

اپنا تبصرہ بھیجیں