آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آج کا دن کیسا گزرے گا؟

 برج حمل

اتوار۔ کوئی دیرینہ رومانوی خواب پورا ہونے کی امید ہے۔ اپنے ذاتی امور نمٹانے کیلئے کچھ وقت نکالنے کی کوشش کریں گے۔ شریک کار کے ساتھ مل کر کسی مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر سکیں گے۔

برج ثور

 اتوار۔ سماجی امور میں حصہ لے سکیں گے۔ کوئی مالی خواب پورا ہونے کی امید ہے۔ سیر و تفریح یا لانگ ڈرائیو کا پروگرام بن سکتا  ہے۔پراسرار واقعات سے سابقہ پڑے گا۔

برج جوزا

   اتوار۔ بعض ملتوی شدہ کام نئے سرے سے شروع کر سکیں گے۔ کاروباری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ مالی معاملات میں صلاح مشورہ مفید رہے گا۔ سماجی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

برج سرطان

 اتوار۔ عزیز و اقارب کا کوئی مسئلہ ذہنی دبائو کا باعث بن سکتا ہے۔  جذبات پر کنٹرول رکھیں۔ معمولی نقصان سے دلبرداشتہ نہ ہوں۔ محنت سے اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

برج اسد

 اتوار۔ کوئی ذاتی مسئلہ حل کرنے میں اپنی صلاحیت بروئے کار لائیں۔ ایسا خیال ترک کر دیں جس سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔ شریک حیات کو مشورے کی سخت ضرورت ہے۔

برج سنبلہ

      اتوار۔  ایک عزیز تعاون کرے گا۔مالی معاملات میں کامیابی نصیب ہوگی اچھی اور سود مند خبریں سُننے کو ملیں گی۔ خوابوں کی دنیا سے باہر آئیں اور حقیقی صورتحال کا سامنا کریں۔

برج میزان

 اتوار۔ مالی امور میں غفلت نہ برتیں۔ حساب کتاب میں حاضر دماغی سے کام لیں۔ بیرون ملک سے اچھی خبر مل سکے گی۔ کسی تاریخی مقام کی سیر و تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

برج عقرب

 اتوار۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ اہم معاملات میں محتاط رہیں۔ انہیں سمجھنے میں غلطی نہ کریں ورنہ معاملات پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔ ملازمتی امور خوش اسلوبی سے ادا کریں۔

برج قوس

 اتوار۔ کوئی پرانا مسئلہ آپ کی توجہ کا طالب ہو گا۔ نئے معاہدے کرتے وقت جلد بازی نہ کریں۔ بہن بھائیوں‘ عزیز رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔عزت اور شہرت میں اضافہ ہوگا۔

برج جدی

 اتوار۔ دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ صحت‘ ملازمت ‘ کاروباراور مالی امور درپیش ہونگے۔ دوسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کر سکیں گے۔ ٹیکس اور بل وغیرہ کے معاملات زیر غور رہیں گے۔

برج دلو

 اتوار۔ آپ صحیح موقع پر صحیح فیصلہ کر سکیں گے۔ نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال مفید رہے گا۔ مستقبل کے ٹھوس مالی منصوبے بنا سکیں گے۔ اخراجات اور آمدن میں تعاون برقرار رکھیں۔

برج حوت

 اتوار۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ زیادہ غصہ ذہنی دبائو اور ٹینشن نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ روحانی اقدار اُجاگر ہونگی ۔ ایک دوست جذباتی توازن برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔

———————————————————————————

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں