سلمان خان نے فلموں میں ولن کا کردار نہ کرنے کی وجہ بتا دی

سلمان خان

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے 1988 میں فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا اور پھر ’میں نے پیار کیا‘ ، ’کرن ارجن‘، ’جڑواں‘، ’بیوی نمبر ون‘، ’تیرے نام‘، ’وانٹڈ‘، ’دبنگ‘، ’کک‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سمیت متعدد کامیڈی اور ایکشن فلمیں کیں۔

 لیکن اپنے 30 سالہ کیریئر میں انہوں نے کبھی بھی ولن کا کردار ادا نہیں کیا اور اب انہوں نے اس کی وجہ بھی بتادی ہے۔

ایک انٹریو فلموں میں ولن کا کردار سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سلو میاں نے کہا کہ میں ولن نہیں بن سکتا کیوں کہ اگر میں نے وہ کردار اچھے سے کرلیا اور وہ کردار مشہور ہوگیا تو میرے چاہنے والے بھی ویسا ہی کریں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  جواہر روبل دنیا کی پہلی مسلمان خاتون فٹبال ریفری بن گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں