میرا کیریئر بہت سی خواتین کیلئے قابل تلقید ہے، کرینہ کپور

کرینہ کپور

ممبئی: ادا کار سیف علی خان کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ ماں بننے کے بعد ان کا کیریئر بہت سی خواتین کیلئے قابل تلقید ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا کہ اداکار لوگوں کی زندگیوں میں بہت اہم کردار ہوتے ہیں کیونکہ انہیں رول ماڈل سمجھا جاتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ اداکار وں کے لیے بہت ضروری ہے کہ وہ لوگوں کے لیے ایک اچھی مثال قائم کریں۔

کرینہ کپور نے کہا کہ وہ انفرادیت پر یقین رکھتی ہیں اور ماں بننے سے قبل اور بعد میں ان کا کام کرنا خواتین کے لیے ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگیوں میں توازن قائم کرنے کے لئے متاثر کن اور قابل تلقید ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں