کوک اسٹوڈیو 11 کی 5 ویں قسط کے گانے “ملنگ ” کے سب دیوانے

کوک اسٹوڈیو

کراچی: رواں برس 24 جولائی کو ہم دیکھیں گے سے شروع ہونے والے کوک اسٹوڈیو 11 کی پانچویں قسط بھی ریلیز کردی گئی۔

 کوک اسٹوڈیو کی پانچویں قسط کو بھی گزشتہ روز 7 ستمبر کو جاری کردیا گیا، اس قسط میں بھی 3 گانے ریلیز کیے گئے ہیں، جن میں سے ایک گانا سندھی اور دوسرا سرائیکی زبان میں جاری کیا گیا ہے۔ سندھی زبان میں جاری کیے گئے گانے کو دی اسکیچ بینڈ کے سیف سمیجو نے ساتھیوں سمیت گایا ہے۔

اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے کلام سے منتخب کیا گیا ہے۔ سرائیکی زبان کے اس معروف گانے میں آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا نے آواز کا جادو جگایا ہے، اس گانے میں جہاں پرانے گانے کی طرز کو برقرار رکھا گیا ہے، وہیں اس میں جدید موسیقی کے آلات کے ذریعے اسے خوبصورت بنایا گیا ہے۔

اس گانے کی شاعری عمران رضا نے لکھی ہے، جب کہ اسے کمپوز بھی ساحر علی بگا نے کیا ہے۔

اس گانے میں بیکنگ وائس کے طور پر شہاب حسین، وجیہا نقوی اور مہر قادر نے آواز کا جادو جگایا ہے۔یہ گانا سندھ کے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کی لوک رومانوی داستان مومل رانو کی محبت کی کہانی کو بیان کرتا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  چیئرمین سینٹ کی کیوبا کے سفیر سے ملاقات

اپنا تبصرہ بھیجیں