پیرس ایک بار پھر لاہور میں تبدیل

Loading...

یوں تو بارش ہونا لازمی امر ہے مگر ٓاج ہونے والی بارش نے ایک بار پھر سے پیرس کو لاہور میں تبدیل کر دیا یعنی  لاہور میں موسلا دھار بارش سے29 ملکی و غیر ملکی پروازوں کو متاثر کردیا، 14 پروازیں منسوخ اور 15 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق کئی مقامات پر 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ۔

بارشوں سے کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا،سڑکیں زیر آب آگئیں،واسا حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عملہ سڑکوں پر موجود ہے ،2گھنٹوں میں پانی ہٹادیا جائے گا۔

Loading...

لاہور ائرپورٹ حکام نے موسلادھار بارش کے باعث طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے قبل کنٹرول ٹاور سے ہدایت لینے کا حکم دیا ہے ۔

لاہور کے مشہور علاقے گلبرگ میں 80 ،پانی والا تالاب 68، شادمان میں 63،لکشمی چوک میں 55،سمن آباد میں45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(Visited 12 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں