ہفتہ, اگست 13, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھارت نہتے کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہا ہے، ڈاکٹر فیصل جاوید

ویب ڈیسک by ویب ڈیسک
اکتوبر 4, 2018
in تازہ ترین
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کررہا ہے۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان ڈاکٹر فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے 18 کشمیریوں کو شہید کردیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاراستعمال کررہا ہے، قابض افواج نے بانڈی پورہ میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

کلبھوشن کیس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے کیس کی فروری سے سماعت شروع ہو رہی ہے اور عالمی عدالت انصاف میں یہ سماعت مسلسل چلے گی، کیس کی مکمل تیاری ہے اور اسے عالمی عدالت میں بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔

پاک بھارت مذاکرات پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پرُامن ہمسائیگی کے قائداعظم کے نظریے پر یقین رکھتا ہے، بھارت سے مذاکرات نہ ہوئے تو کرتارپور سمیت کسی معاملات پر بات نہیں بڑھ سکتی۔ مذاکرات کے لیے بھارت کو منا نہیں رہے بلکہ پہلا خط ان کی طرف سے آیا تھا۔

انہوں نے پاکستانی اور بھارتی وزیر خارجہ کی خفیہ ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ابھی بھی پُرامن ہمسائیگی کا خواہش مند ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ سے طے شدہ ملاقات کی منسوخی پر افسوس ہے۔ سشماء سوراج ملاقات پر راضی ہوئی تھیں۔

ڈاکٹر فیصل نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ امریکہ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ نے امریکہ میں مختلف ممالک کے سفراء سے ملاقاتیں کیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود عالمی بینک کےسربراہ سے بھی ملے۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے اور متنازع کشن گنگا ڈیم پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے امریکی مشیر قومی سلامتی سے جنوبی ایشیاء میں سلامتی کی صورتحال پربات کی جب کہ شاہ محمود نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے بھی ملاقات کی جس میں پومپیو نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ وزیر خارجہ کی مثبت بات چیت ہوئی ہم نے اپنے اصولی مؤقف سے امریکہ کو بھی آگاہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان قومی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیرحل کیا جانا چاہیئے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ طالبان سے امریکہ براہِ راست مذاکرات کرے اور خواہش ہوگی کہ اس میں کامیابی ملے۔ ہم کسی ایک ملک کو افغانستان میں قیام امن پر ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہیں گے، اس معاملے پر تمام ممالک کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

شکیل آفریدی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

سی پیک سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے معاملے پر چین کے ساتھ رابطے میں ہیں اور دونوں ممالک ایک پیج پر ہیں۔ سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت پر منصوبہ بندی کمیشن جواب دے سکتا ہے۔

Tags: Dr faisal javedForeign Spokesmanforiegn officeIndiaKashmirبھارتترجمان دفتر خارجہڈاکٹر فیصل جاویدکشمیرکیمیائی ہتھیاروں کا استعمالہفتہ وار بریفنگ
ShareTweet
Previous Post

ایلیانا ڈی کروز انٹرنیٹ پر سب سے نمایاں سیلبرٹی بن گئیں

Next Post

مسافرکے دوران پرواز ورزش کرنے سے پائلٹ کو جہاز اتارنا پڑگیا

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post

مسافرکے دوران پرواز ورزش کرنے سے پائلٹ کو جہاز اتارنا پڑگیا

Discussion about this post

تازہ ترین

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(6th August 2021)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(13th August 2022)

اگست 13, 2022
رنویر سنگھ مستقبل میں کس طرح کی فلمیں کریں گے۔۔؟

عریاں فوٹو شوٹ کرانے کی وجہ سے رنویر سنگھ بڑی مشکل میں پھنس گئے ۔۔۔!

اگست 13, 2022

ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022
عمران خان کا قافلہ لانگ مارچ کے لئے پشاور سے روانہ
ایڈیٹوریل

ایک عہد تمام ہوا

اگست 7, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

زیادہ سبزی کھانے والی خواتین اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔۔!
صحت

زیادہ سبزی کھانے والی خواتین اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔۔!

اگست 13, 2022
آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟
صحت

آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟

اگست 12, 2022
خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
یوم استحصال کشمیر
اداریہ

یوم استحصال کشمیر

اگست 10, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist