مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنی سابقہ دوست کے خلاف 25 لاکھ روپے مانگنے پر مقدمہ درج کروا دیا

کپل شرما
loading...

.کامیڈین کپل شرما کو ہراساں کرنے والے صحافی کے لیے شلپا شندے میدان میں آگئیں

نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما نے گزشتہ چند روز قبل اپنے ٹوئٹس میں نیوز ویب سائٹ کے ایڈیٹر وکی لالوانی اوراپنی سابق دوست پریتی سموس اور ان کی بہن مینیجر نیتی کے خلاف زبرستی 25 لاکھ روپے مانگنے، غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلانے پر پولیس میں شکایت درج کرائی تھی لیکن کپل کو صحافی کے لیے نامناسب الفاظ کے استعمال پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

لیکن اس تنقید کے دوران بگ باس 11 کی فاتح شلپا شندے کپل شرما کی حمایت میں میدان میں آگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 11 کی فاتح شلپا شندے کا کپل شرما کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی کو بھی گالیاں دینا درست نہیں جب کہ سب ہی فنکار جانتے ہیں کہ صحافی وکی لالوانی اپنے سوالات سے کتنا ٹارچر کرتا ہے، تمام فنکاروں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اس حوالے سے اپنے تلخ تجربات کو منظرعام پر لے کر آئیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ایٹمی دھماکوں کو20 سال مکمل، دفتر خارجہ

اپنا تبصرہ بھیجیں