تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

پنجاب اسمبلی

لاہور :رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق بورڈ آف ریونیو شعبہ اشتمال کے پٹوار سرکل کاہنہ میں بڑے پیمانے پر صوبائی حکومت کی ملکیتی اراضی ہتھیانے کا انکشاف ہوا ہے۔

کاہنہ پٹوار سرکل میں تعینات ریونیو سٹاف نے سینکڑوں فرضی افراد کو صوبائی حکومت کی زمین کا مالک بنادیا۔ضلعی انتظامیہ پنجاب حکومت کی ملکیتی زمین سے محروم ہونے کے حوالے سے لاعلم نظر آئی ہے۔

loading...

مزید معلوم ہوا ہے کہ پٹوار سرکل کاہنہ میں صوبائی حکومت کی سینکڑوں کنال سرکاری اراضی خورد بردکرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پٹوار سرکل کاہنہ میں انتقال نمبر5181کے ذریعے مختلف علاقائی بااثر لینڈ مافیا اور ریونیو سٹاف کے قریبی رشتہ داروں نے سرکاری اراضی کی آپس میں بندر بانٹ کرلی ہے۔

گزشتہ دس سال کے دوران پٹوار سرکل کاہنہ میں تعینات رہنے والے ریونیو سٹاف ،پٹواری، قانونگو اور نائب تحصیلدار وں نے بھی اپنے اپنے حصہ لے کر سرکاری اراضی فروخت کرنے میں اہم کردار ادا کیا اورسرکاری زمین کی خریدوفروخت کی لوٹ سیل لگادی۔

 ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب کے فرضی حوالوں کے ذریعے سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کی گئی اور باقاعد ہ منصوبہ بندی کے تحت پٹواریوں نے بیع دربیع انتقال کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  قصور میں7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور پھر قتل ، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے کیا اقدامات کیے ہیں، تحریک انصاف جاننا چاہتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں