نوازشریف نے 23 مارچ کو این آر او کی کوشش کی مگر نہیں ہوا‘ شیخ رشید کا دعویٰ

شیخ رشید
loading...

جس دن نوازشریف خاندان نے سچ بولا ان کا سیاست میں آخری دن ہوگا‘ سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف نے 23 مارچ کو این آر او کی کوشش کی مگر نہیں ہوا،جس دن نوازشریف خاندان نے سچ بولا ان کا سیاست میں آخری دن ہوگا۔ لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں سب اقتدار کی سیاست کرتے ہیں۔

کلاشنکوف کیس کے دوران کسی ایم این اے نے میرا ساتھ نہیں دیا، پاکستان کی بات کیا کرنی، یہاں سب معین قریشی ہیں، وہ بیروت کے ہوٹل میں کافی پی رہے تھے کہ وزیراعظم پاکستان بنا دیئے گئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اس وقت این آر او کی تلاش میں بیٹھے ہیں، 23 مارچ کوکوشش کی گئی این آر او ہوجائے مگر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جس دن نوازشریف خاندان نے سچ بولا ان کا سیاست میں آخری دن ہوگا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  باکسر عامر خان نے کینیڈین حریف گریکو کو 39 سیکنڈ میں شکست دیکر مقابلہ اپنے نام کرلیا

اپنا تبصرہ بھیجیں