آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آسٹرالوجر ، علی زنجانی
loading...
آسٹرالوجر ، علی زنجانی
مئی 10 جمعرات
برج حمل
 مئی10   جمعرات۔کسی قلبی معاملہ میں اچانک تنائو آنے کی وجہ سے حرکت قلب متاثر ہو سکتی ہے۔ کسی قیمتی شے کی خریداری اور خوشگوار مالی ترقی کے اختتام کو ناقابل فراموش یادوں میں تبدیل کر جائے گی۔

برج ثور
 مئی10    جمعرات۔آج شریک محبت کے ساتھ فرصتی لمحات میں ملاقات تنائو کا شکار ہو جائے گی اور کوئی مبہم سی نوعیت ناک میں دم کر کے رکھ دے گی۔ اضافی رقم ملنے یا عارضی ترقی کے مواقع ملیں گے۔
برج جوزا
 مئی10    جمعرات۔آپ نے توجیہات کا مرکز مثبت سوچ کو نہ رکھا تو ہدایات اور ابلاغ میں غلط فہمیاں جنم لے سکتی ہیں۔ سسرالی عزیزوں سے متعلقہ اچھی خبر ملے گی۔ خریداری میں احتیاط برتیں فضول خرچی سے بچیں۔
برج سرطان
 مئی10   جمعرات۔قریبی دوست احباب کیلئے تحفہ تحائف خریدیں ہو سکتا ہے کہ یہ آپ کے متوقع بجٹ کو متاثر کرے تاہم تعلقات میں بہتری کے لئے یہ قدم بہتر ہو گا۔ عزیز رشتہ داروں سے دعوت کا پروگرام بنائیں۔

برج اسد
 مئی10    جمعرات۔بچوں کے معاملات سلجھائیں اور کجھ وقت شریک حیات کے لئے رکھیں۔کسی تفریحی مقام پر اجنبی شخصیت سے ملاقات فائدہ منٹ ہوگی۔ کاموں میں مصروفیت بڑھے گی۔
برج سنبلہ
 مئی10 جمعرات۔دوست احباب مفید مشوروں سے نوازیں گے۔ مالی معاملات‘ قرضوں کی درخواست‘ کاروباری ڈیل یا آمدن سے زیادہ خرج کے معاملات سے مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں ۔

برج میزان
 مئی10  جمعرات۔آج کا دن صفائی ستھرائی‘ ڈیکوریشن اور شاپنگ اور سفر کے لئے بہتر ہے لیکن یقین رکھیں کہ عملی طور پر براہِ راست طریقہ عمل اپنائیں ورنہ غیر واضح طریقہ مشکلات کا شکار کر سکتا ہے۔

برج عقرب
 مئی10  جمعرات۔کچھ افراد سیر و تفریح سے لطف اندوز ہونگے اور کجھ افراد رومانس کے مستقبل کے لئے حیران کن پلاننگ اور پروگرام بنائیں گے۔ کچھ افراد مستقبل کے لئے اچھی نصیحت حاصل کر لیں گے۔
برج قوس
 مئی10  جمعرات۔آج کا دن خصوصی طور پر شاپنگ کیلئے بہتر ہے اور مالی امور کے لئے عمومی طور پر بہتر ہے۔ اگر کوئی رکاوٹ یہ بتائے کہ آپ راستے سے ہٹے ہوئے ہیں تو سمجھداری سے راستہ ہموار کر لیں۔

برج جدی
 مئی10    جمعرات۔ذاتی اور عوامقی زندگی میں عزت و شہرت ملے گی۔ با حیثیت افراد سے فوائد ملیں گے۔ معاشی امور میں کامیابی ملے گی۔ وراثتی مسئلہ بھی حل ہوگا تاہم تعلیمی اور علمی تعطل کا شکار ہونگے۔
برج دلو
 مئی10   جمعرات۔شادی کے خواہشمند افراد کے لئے ابتدائی مراحل کا آغاز ہو سکتا ہے۔ آپ میں سے وہ جو اپنے حلقہ میں ممتاز ہیں کچھ مخصوص امور میں دوسروں کی نسبت زیادہ کامیاب ہونگے۔

برج حوت
 مئی10    جمعرات۔خریداری کے سودے میں مشکلات حائل ہو سکتی ہیں یہ فیصلہ تو کر لیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں لیکن معاملہ آج ملتوی کر دیں تو بہتر رہے گا۔سیر و تفریح کا پروگرام بن سکتا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ کل کھیلا جائیگا

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں