مچھر کچھ لوگوں زیادہ اور کچھ کو کم کاٹتے ہیں، ایسا جسمانی خصوصیات کی وجہ سے ہوتا ہے

مچھر

آج کل  دنیا بھر میں مچھر سب سے بڑا  دشمن ہے،  دنیا بھر میں زیکا وائرس اور ڈینگی سے   بہت زیادہ اموات ہو رہی ہیں۔ غیر ملکی ادارے ‘سی ڈی سی’ کے مطابق امریکہ  میں 2004 سے 2016 کے درمیان   مچھروں ، مکھیوں اور چیچڑ وغیر ہ   کے کاٹنے سے  انسانوں میں منتقل ہونے والی 16 بیماریوں کے   تقریباََ 6 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے۔     پریشانی میں اضافہ اس وقت ہوتا ہے جب  سردیوں کے شروع اور گرمیوں کے شروع میں جب مچھروں کا  سیزن شروع  ہوتا ہے۔  اس وقت مچھروں کے کاٹنے سے بچنے کے لیے مختلف ہربے استعمال کیے جاتے ہیں۔  لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مچھر کچھ لوگوں کو زیادہ کاٹتے ہیں اور کچھ لوگوں کو کم کاٹتے ہیں ایسا  آپ کی جسمانی خصویات یعنی بلڈ گروپ ، آپ کے جسم سے پیدا ہونے والی خوشبو وغیرہ کی وجہ سے ہوتا ہے۔

آ پ نے  اکثر کچھ لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ انہیں رات کے وقت مچھر نہیں کاٹتااور آپ سو نہیں پاتے، تو کیا  اس کا مطلب ہے مچھر کچھ لوگوں  کو زیادہ کاٹتے ہیں اور کچھ لوگوں کو کم؟

جی ہاں مختلف لوگوں کی مختلف جسمانی خصوصیات کی وجہ سے مچھر کم یا زیادہ کاٹتے ہیں، حشرات پر تحقیق کرنے والے ڈاکٹر  ‘ران ہیریسن’   سیلف نامی جریدے سے بات کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ مچھروں کو پسینہ پسند ہوتا ہے اور اگر آپ کو دوسروں سے زیادہ  پسینہ آتا ہے تو پھر آپ کو مچھر کے کاٹنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

ایک اور  فلوریڈا یونیورسٹی کے محقق  ‘رابرٹو’  بتاتے ہیں کہ مچھر آپ کے جسم اٹھنے والی مہک سونگ کر بھی کاٹنے آتے ہیں۔  کیونکہ مچھر اپنے اینٹینے کو استعمال کرتے ہوئے جسم سے اٹھنے والی خاص مہک کو سونگ لیتے ہیں اور کاٹنے کے لیے اس کی طرف کھینچے چلے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔  سونم کپور نے اپنی شادی پر ایشوریا سے ناراضگی ختم کردی

محققین کے مطابق ہم سانس  کے ساتھ جو کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتے ہیں مچھر اس سے بھی متاثر ہوتے ہیں۔  جرنل آف انٹوملوجی  میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق  دیگر کسی بھی بلڈ گروپ  بجائے   ‘O’ بلڈ گروپ کے حامل لوگوں کو مچھر زیادہ کاٹتے ہیں۔    اس کے علاوہ میٹھی خوشبو کے حامل پرفیومز بھی مچھرروں  آپ کی طرف کھینچ سکتے ہیں۔

اگر آپ ابھی درج بالا  جسمانی خصوصیات کے حامل ہیں تو آپ کو مچھروں سے بچنے کے لیے  نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کرنا چاہیئے۔

1۔ اگر آپ گھر سےباہر جا رہے ہیں تو پوری آستینوں والی شرٹ پہن کر باہر نکلیں

2۔  ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں کیونکہ مچھر زیادہ تر گہرے رنگ کی طرف آتے ہیں۔

3۔  مچھر وں کے کاٹنے سے بچنے کے لیے مخصوص لوشن کا استعمال کریں

4۔  اگر کمرے سے باہر لان یا بالکونی میں بیٹھے ہیں تو فرشی پنکھے کا استعمال کریں

5۔ کھلےمنہ والے برتنوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ مچھر کھڑے پانی پر افزائش پاتے ہیں

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں