بدھ, اگست 17, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home پاکستان کی خبریں

پاکستانیوں کے لیے عمرہ پر ٹیکس میں چھوٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں، وزارت مذہبی امور

ویب ڈیسک by ویب ڈیسک
اکتوبر 20, 2018
in پاکستان کی خبریں
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ 2 سال میں ایک سے زائد مرتبہ عمرہ کی ادائیگی پر اضافی فیس سے استثنیٰ کی درخواست پر سعودی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ سعودی حکومت نے 2 سال کے دوران دوبارہ عمرہ کی ادائیگی پر تمام ممالک کے زائرین پر اضافی 2 ہزار ریال کی فیس لاگو کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اضافی فیس کا مقصد عمرہ زائرین کے انتظامات کو مزید بہتر بنانا اور بڑھتے ہوئے رش کو کم کرنا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کچھ اخبارات اور سوشل میڈیا پر پاکستانی زائرین کے لیے اضافی فیس کے خاتمے کی خبر گردش کر رہی ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارتِ مذہبی امور کو جیسے ہی سعودی حکام کی جانب سے اس ضمن میں کوئی واضح ہدایت جاری ہوئی تو عوام کو میڈیا، وزارت کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیج کے ذریعے آگاہ کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ترکی اور مصری حکومتوں کی درخواستوں پر ان کے عمرہ زائرین کو 2 سال میں دوبارہ عمرہ کرنے پر اضافی فیس کی ادائیگی سے استثنیٰ مل چکا ہے۔

3 روز قبل چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ انہیں سعودی حکومت کی جانب سے 2 سال کے اندر ایک سے زیادہ مرتبہ عمرہ ادا کرنے والے افراد پر 2 ہزار ریال ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ‘مجھے بتایا گیا کہ یہ پاکستانیوں پر ایک امتیازی قسم کا ٹیکس ہے اور اس پر حکومت کو کچھ کرنا چاہیے’۔

سیکریٹری مذہبی امور نے کہا کہ ‘وزیراعظم نے سعودی عرب کے دورے میں سعودی ولی عہد سے اس معاملے پر بات کی اور وہ ٹیکس کے خاتمے پر متفق ہوچکے ہیں’۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان سے ملاقات میں پاکستانی عمرہ زائرین کو اضافی فیس سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔

Tags: ministry for religious affairsUMMRAHپاکستانیوں کے لیے عمرہ ٹیکس پر چھوٹوزارت مذہبی امور
ShareTweet
Previous Post

ایف اے ٹی ایف کا منی لانڈرنگ کے حوالے سے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

Next Post

پاکستانی قوم میں بے پناہ صلاحیت ہے ہم جلد موجودہ بحران سے نکل جائیں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post

پاکستانی قوم میں بے پناہ صلاحیت ہے ہم جلد موجودہ بحران سے نکل جائیں گے، وزیراعظم

Discussion about this post

تازہ ترین

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(6th August 2021)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(17th July 2022)

اگست 17, 2022
جیکولین فرنینڈس کیخلاف پولیس کو بڑا ثبوت مل گیا

جیکولین فرنینڈس کیخلاف پولیس کو بڑا ثبوت مل گیا

اگست 17, 2022

ایڈیٹوریل

پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟
ایڈیٹوریل

پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟

اگست 15, 2022
آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!
ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

بابا وانگا کی 2022 کے لئے کی گئی پیشگوئیاں سچ ثابت
دلچسپ و عجیب

بابا وانگا کی 2022 کے لئے کی گئی پیشگوئیاں سچ ثابت

اگست 17, 2022
پنجاب کی ثقافت کو ترویج اور ترقی دینے میں پنجاب آرٹس کونسل کا مثالی کردار  ہے
اداریہ

پنجاب کی ثقافت کو ترویج اور ترقی دینے میں پنجاب آرٹس کونسل کا مثالی کردار ہے

اگست 17, 2022
مارکیٹ سے من پسند دولہا خریدیں!!
دلچسپ و عجیب

مارکیٹ سے من پسند دولہا خریدیں!!

اگست 16, 2022
فاشٹ مودی کی اسلام دشمنی
اداریہ

فاشٹ مودی کی اسلام دشمنی

اگست 16, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist