آج کل شوبز میں ریٹنگ بڑھانے اور پیسہ کمانے کا سلسلہ عروج پر ہے، آمنہ الیاس

آمنہ الیاس

لاہور: اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ موجودہ دورمیں شوبز کے مختلف شعبوں میں ریٹنگ بڑھانے اورپیسہ کمانے کے سلسلہ عروج پرہے۔

’’ ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے آمنہ الیاس نے کہا کہ موجودہ دورمیں شوبز کے مختلف شعبوں میں ریٹنگ بڑھانے اورپیسہ کمانے کے سلسلہ عروج پرہے لیکن کوئی بھی اس بات پرتوجہ نہیں دیتا کہ جوکام اچھا اورمعیاری ہوتا ہے، اس کوسب پسند کرتے ہیں۔

آمنہ الیاس نے کہا کہ اگردیکھا جائے توآج کے سپر اسٹارزبھی توکبھی نئے فنکارہوں گے۔ انہیں بھی توکسی نہ کسی نے موقع دیا ہوگا، لیکن آجکل اکثریت نئے نہیں بلکہ تجربہ کاراورمقبول ترین فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کوترجیح دیتی ہے، جوکہ میرے نزدیک درست نہیں ہے۔ کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ ناظرین ہمیشہ نئے چہرے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک ہی طرح کی ایکٹنگ اورچہروں کودیکھ دیکھ کراکثریت بورہوجاتی ہے۔ ایسے میں نئے چہرے پھرچاہے وہ ایکٹنگ میں ہوں یا تکنیکی شعبوں میں، اپنے آئیڈیاز اورصلاحیتوں کے ذریعے شائقین کومتاثرکرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ میں نے جب سلورسکرین پراداکاری کے جوہردکھائے توپہلا ہی تجربہ بہت شانداررہا۔ کیونکہ فلم بینوںکی جانب سے ملنے والا رسپانس بہت ہی اچھوتا تھا، جس کولفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔

آمنہ الیاس نے کہا کہ بالی وڈکے ورسٹائل اداکارنصیرالدین شاہ کے ساتھ کام کرنا توکسی بھی اعزاز سے کم نہ تھا۔ ای کطرف فلم میں کام کرتے ہوئے جہاں بہت کچھ سیکھا، وہیں فیشن کی دنیا میں اپنے تجربے کی بناء پرکچھ ایسا کام بھی کیا، جس کوبہت سراہا گیا۔ اسی لیے میں سمجھتی ہوں کہ نوجوانوں کوزیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیں۔

مزید پڑھیں۔  سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کی سراوان ہاوس آمد ،سراج رئیسانی شہید کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں