ٹیم درست سمت میں گامزن ہے ٗ شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کی کار کر دگی کی تعریف

Loading...

سابق آل راؤنڈر کا ایک بار پھر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا

ٹورنٹو: سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم درست سمت میں گامزن ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم درست سمت میں گامزن ہے ٗاگرچہ ابھی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کچھ دوری پر ہے مگر گرین شرٹس کی کارکردگی کافی اچھی ہے ٗنوجوان کھلاڑی بہترین پرفارم کررہے ہیں، مجھے پوری امید ہے کہ وہ آگے بھی پاکستان کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہاکہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان کیلئے میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوچکا اور اب لیگ کرکٹ کھیل کر انجوائے کر رہا ہوں، انھوں نے ایک بار پھر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔

loading...
(Visited 8 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں