لودھراں نے تحریک انصاف کے حق میں اپنا فیصلہ سنادیا ہے، الیکشن سے پہلے لودھراں سے ن لیگ کا صفایا کردیں گے ،جہانگیر ترین

اقتدار میں آتے ہی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے،شریف برادران نے ہمیشہ قوم سے جھوٹ بولا مگر انکی جھوٹ اور لوٹ مار کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہوگیاہے،کارکنوں سے خطاب

دنیا پور: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیرخان ترین نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے لودھراں سے ن لیگ کا صفایا کردیں گے لودھراں نے تحریک انصاف کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے۔ دنیا پور کے چک نمبر 342میں کارکنوں سے خطاب میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ اس علاقہ کے لوگوں کے لئے نعمت ہوگا۔ کسانوں کو خوشحال بنائیں گے اور انہیں فصلوں کی پوری قیمت ادا کریں گے۔نئے ڈیم بنا کر پانی کی قلت کو پوراکرینگے۔زرداری اور نوازشریف نے بھاشا ڈیم بنانے میں دلچسبی نہیں لی۔

شریف برادران نے ہمیشہ قوم سے جھوٹ بولا مگر انکی جھوٹ اور لوٹ مار کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہوگیاہے۔ اس موقع پر ن لیگ کے اہم رہنما سیفل خان بلوچ نے شہید کانجو گروپ سے 30سالہ رفاقت ختم کرکے اپنی برادری اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں اکرم خان بلوچ،ملک عبدالرشیدرڈ،افضل چنٹر،ملک شفیع کھوکھر،ملک اکرم گھلو،مہر رفیق جوتا،چوہدری امجد علی نمبردار،رمضان مہار،چوہدری ادریس ارائیں و دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما چوہدری زوار حسین وڑائچ ، چوہدری نواز وڑائچ،ڈاکٹر کامران عباس اعوان و دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

مزید پڑھیں۔  کابل: دو پولیس اسٹیشنزپرخود کش دھماکے، 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں