ملک بھر میں 16 ہزار بینک برانچز میں ڈیم کے لیے فنڈ جمع کیا جائے گا،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک
loading...

کراچی:ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک شمس الحسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر دو ڈیمز بنانے کے لیے فنڈ کا قیام کیا گیا ہے، مخیر حضرات ملک بھر میں 16 ہزار بینک برانچز میں ڈیم کے لیے فنڈ میں رقم جمع کراسکتے ہیں۔

ایچ بی ایل کے صدر نے ڈیم کے فنڈ کیلئے دس کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔منگل کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک شمس الحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر دو ڈیم بنانے کیلئے فنڈ کا قیام کیا گیا ہے،
ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈ ریزنگ کے لیے اکاؤنٹ بنا دیا گیا ہے یہ فنڈ ملک میں پانی کے ذخائر کے لیے ڈیم بنانے پر خرچ ہونگے، ملک بھر میں سولہ ہزار بینک برانچز میں عوام ڈیم کے فنڈ میں رقم جمع کراسکتے ہیں، آن لائن بینکنگ کے ذریعے صارفین کمرشل بینکوں کو فنڈز ٹرانسفر کرسکتے ہیں، اس فنڈ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی رقم جمع کراسکتے ہیں، اس کیلئے تمام ہدایت اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر ہے۔
اسٹیٹ بینک گورنر اور عملہ کی جانب سے دو روز کی تنخواہیں، حبیب بینک، ایچ بی ایل، نیشنل بینک اور الائیڈ بینک کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ اور ایچ بی ایل کے صدر نے ڈیم کے فنڈ کے لیے دس کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملک بھر کے تمام بینک صارفین کو تمام ہدایت ایس ایم ایس کے زریعے فراہم کی جارہی ہے۔
Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اداکارہ نیہا دھوپیا کا دبنگ انداز

اپنا تبصرہ بھیجیں