نواز شریف کو عوام سے دور رکھنا ایک سطحی سوچ ہے ،مریم نواز

نواز شریف
loading...

لندن: سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 70 سال سے جاری لڑائی اب اپنے اختتام تک پہنچنے کے قریب ہےہمارے ارادے متزلزل نہیں ہونگے۔

میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ مخالفین نے دباؤ کے تمام حربے استعمال کر لیےنواز شریف کو عوام سے دور رکھنا ایک سطحی سوچ ہے، مخالفین جو حاصل کرنا چاہتے ہیں، نتائج اس کے برعکس آ رہے ہیں کیونکہ عوام کو پتہ ہے کہ اصل حقیقت کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ ستر برس سے جو لڑائی جاری تھی، اب اس کے اختتام کا وقت آ گیا ہے۔ اب یہ 70ء اور 80ء کی دہائی کا ماحول نہیں ہے جس میں سب کو اپنی مرضی سے چلایا جاتا تھا ٗجتنی زیادہ وضاحتیں آئیں گی، لوگ اتنے زیادہ ایکسپوز ہو جائیں گے،

گرفتاری جیسے ہتھکنڈوں سے (ن )لیگ کے ارادے متزلزل نہیں ہوں گے، سازش کے منصوبہ سازوں کو پتہ ہے کہ نواز شریف کو سب سے بڑی عوامی حمایت حاصل ہے، وہ عوامی طاقت سے وقت کا رخ موڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری واپسی کے بارے میں اللہ بہتر جانتا ہے، ہم بھاگنے کیلئے نہیں بلکہ پاکستان گرفتاری دینے جا رہے ہیں ٗہم ایئرپورٹ سے باہر جائیں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آخر بیرون ملک سے ڈاکٹری کی ڈگری لینے والے حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرکیوں مجبور

اپنا تبصرہ بھیجیں