نواز شریف کا آئندہ ملکی سیاست کا باب ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو چکا ہے ‘اعجاز چوہدری

loading...

نوازشریف اور آصف علی زرداری ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ، (ن) لیگ اورپیپلز پارٹی کی وجہ سے ملک تباہ ہو چکا ہے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و نامز د امیدوار این اے 133 اعجازاحمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا آئندہ ملکی سیاست کا باب ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو چکا ہے ،(ن) لیگ نے اپنے دور اقتدار میں ملکی وسائل کو بڑی بے دردی سے لوٹا ، (ن) لیگی سازشی ٹولے کو 25 جولائی کو منہ کی کھا نا پڑے گی ،کرپٹ ٹولے سے نجات تک پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا ، نوازشریف اور آصف علی زرداری ملک وقوم کی خوشحالی نہیں بلکہ صرف اپنی اور اپنے بچوں کی ترقی چاہتے ہیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو ا ور کارنر میٹنگ کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور آصف علی زرداری ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ، (ن) لیگ اورپیپلز پارٹی کی وجہ سے ملک تباہ ہو چکا ہے ، ملک میں طرف لوٹ مار کا بازار گر م ہے ، (ن) لیگ اور پی پی کئی دہائیوں سے ذاتی مفادات اور مک مکا کی پارٹنر شپ قائم کئے ہوئے ہیںآج پی ٹی آئی نے عوام کی طاقت سے دونوں جماعتوں کی پارٹنر شپ توڑ دی ہے (ن) لیگ اورپیپلز پارٹیصرف ایک دوسرے کی کرپشن کو بچانے اور سہارا دینے کیلئے کردار ادا کر تی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں نے اقتدار میں آ کر ہمیشہ جمہوریت کو نقصا ن اور ملکی اداروں کو تباہ کیا ،شریف فیملی کے دور حکومت میں کرپشن میں ہمیشہ اضافہ ہوا ہے ، حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ملکی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں ،شریف خاندا ن ملک وقوم پر بوجھ بن چکا ہے اقتدار میں آنے کے بعد جتنا ملک وقو م کو انہوں نے لوٹا ہے کسی اور نے نہیں ،نواز شریف اور ان کے حواری اداروں سے تصادم کی سازشیں کررہے ہیں مگر ان کے ناپاک عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔

مزید پڑھیں۔  آصف علی زر داری نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے، مولابخش چانڈیو

بعداز ں اعجازاحمد چوہدری نے یوسی 228 میں کارنرمیٹنگ میں شرکت کی جس میں سابقہ ناظم بے اے آصف کے بیٹے نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ، یوسی 226 پیکو روڑ پر محمد منصور ، یوسی 229 چونگی امرسدھومیں چوہدری اسلم اور رانا منیر ، مین چندرائے روڑ پر مہر نعیم اللہ تاج کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگزاور یوسی 222 بیر پنڈ میں حاجی ارشاد مٹھا کے ہمراہ اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کیا ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں