ہفتہ, اگست 13, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home صحت

ماہرین نے شادی کے بعد مردوں اور عورتوں کا وزن بڑھنے کی وجہ بتا دی

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 27, 2018
in صحت
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ: کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ شادی کے بعد اکثر لوگوں کا جسمانی وزن بڑھنے لگتا ہے اور وہ موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں؟

اگر ہاں تو اس میں حیران ہونے کی وجہ نہیں کیونکہ کامیاب شادی اور جسمانی وزن میں ممکنہ اضافے میں تعلق موجود ہے۔ یہ دعویٰ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آیا ہے۔

امریکہ کی نارتھ کیرولائنا کی ایک تحقیق میں 8 ہزار سے زائد جوڑوں کے جسمانی وزن کا جائزہ لیا گیا اور نتیجہ نکالا کہ شادی شدہ خواتین کا وزن شادی کے اولین 5 سے 6 سال کے دوران اوسطاً 5کلو تک بڑھ سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی شدہ مردوں کا بھی وزن بڑھتا ہے اور محض 2 سال کے اندر ہی جسمانی وزن میں 5 کلو یا اس سے زائد اضافہ ممکن ہے، مگر ایسا بیوی سے اچھے تعلق سے ہی ممکن ہوتا ہے۔

اسی طرح امریکہ کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کی ایک تحقیق میں بھی نوبیاہتا جوڑوں اور جسمانی وزن میں اضافے کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔
اس تحقیق کے دوران ایسے جوڑوں کا جائزہ 4 سال سے زائد عرصے تک کیا گیا اور معلوم ہوا کہ خوش باش جوڑوں میں جسمانی وزن میں اضافے کا امکان دیگر کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اچھا ازدواجی تعلق لوگوں کو اپنے جسمانی وزن سے بے پروا کردیتا ہے کیونکہ وہ زندگی سے خوش ہوتے ہیں۔ طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف کیا گیا کہ شادی شدہ جوڑوں میں جسمانی وزن میں اضافہ چھوت کی طرح ایک سے دوسرے میں پھیلتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر شوہر یا بیوی کا وزن بڑھتا ہے تو اس بات کا امکان 37 فیصد بڑھ جاتا ہے کہ اس کے شریک حیات کا وزن بھی بڑھے گا، جس کی وجہ جوڑوں کی عادات یکساں ہونا ہے۔

آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جوڑوں میں جسمانی وزن بڑھنے کا امکان تنہا افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے، چاہے ان کا طرز زندگی صحت مند اور غذا صحت بخش ہی کیوں نہ ہو۔

محققین نے اس کی ایک دلچسپ وجہ بھی بتائی ہے اور وہ یہ کہ شادی کے بعد لوگوں کو اپنے شریک حیات کو مزید متاثر کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، لہذا ان کا جسم پھیلنا شروع ہوجاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جب جوڑوں کو لگتا ہے کہ اب انہیں زیادہ خوبصورت نظر آنے کی جرورت نہیں، تو وہ زیادہ کھانے سے گریز نہیں کرتے یا چربی اور چینی سے بھرپور غذا کا زیادہ استعمال کرنے لگتے ہیں۔

جبکہ جسمانی وزن کنٹرول میں رکھنے کی کوشش نہیں کرتے۔ محققین کا کہنا ہے کہ جسمانی وزن کو معمول پر رکھنے کے طبی فوائد کو پیش نظر رکھ کر لوگ شادی کے بعد بھی موٹاپے کی روک تھام کرسکتے ہیں۔

Tags: #Weight #wedding #Man #Women #aajkalpkوزنوزن بڑھنے کی وجہ
ShareTweet
Previous Post

آسٹریلوی ماہرین نے خون کا نیا سادہ ٹیسٹ متعارف کرا دیا

Next Post

سپریم کورٹ نے پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی لگا دی

Web Desk

Web Desk

Next Post

سپریم کورٹ نے پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی لگا دی

Discussion about this post

تازہ ترین

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(6th August 2021)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(13th August 2022)

اگست 13, 2022
رنویر سنگھ مستقبل میں کس طرح کی فلمیں کریں گے۔۔؟

عریاں فوٹو شوٹ کرانے کی وجہ سے رنویر سنگھ بڑی مشکل میں پھنس گئے ۔۔۔!

اگست 13, 2022

ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022
عمران خان کا قافلہ لانگ مارچ کے لئے پشاور سے روانہ
ایڈیٹوریل

ایک عہد تمام ہوا

اگست 7, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

زیادہ سبزی کھانے والی خواتین اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔۔!
صحت

زیادہ سبزی کھانے والی خواتین اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔۔!

اگست 13, 2022
آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟
صحت

آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟

اگست 12, 2022
خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
یوم استحصال کشمیر
اداریہ

یوم استحصال کشمیر

اگست 10, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist