ورزش جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ہے

ورزش
loading...

نیو یارک  : ورزش اتنی فائدہ مند ہے کہ یہ بہت سی بیماریوں کا علاج ہےبعض اوقات یہ دوا سے بھی زیادہ اثر کرتی ہے۔نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ورزش جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ 

برین پلاسٹیسٹی نامی جرنل میں نیویارک یونیورسٹی کے مرکز برائے دماغی علوم  نے ورزش کے بعد انسان اور جانوروں کے دماغی اسکین کو دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ ورزش دماغی کارکردگی اور برین نیٹ ورک کے راستوں کو مضبوط بناتے ہوئے دماغی و ذہنی استعداد کو بڑھاتی ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ ایک ہی قسم کی ورزش کم سے کم نصف گھنٹے تک کرنے سے دماغ کی کیمیائی ساخت اور افعال پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان میں ایئروبک ورزشیں سرِفہرست ہیں جن میں جاگنگ، تیزقدمی، پیراکی، باکسنگ، سائیکل چلانا اور دیگر ایسی ہی ورزشیں شامل ہیں۔

ورزش

اہک ہی ورزش کو صحیح سے اور با قا عدگی سے کیا جائے تو اس سے دماغ پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے جس سے دماغ کا اہم حصہ پری فرنٹل کارٹیکس اچھے سے کام کرنے لگتا ہے۔ دماغ کا یہ حصہ فیصلہ کرنے، سوچنے اور فکر جیسے پیچیدہ امور میں مدد دیتا ہے۔ یہ ہمیں نئی چیزیں سیکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کےعلاوہ ورزش ذہنی تناؤ دور کرکے موڈ بہتر بناتی ہے۔

مجموعی طور پر ورزش  عملی یادداشت، ارتکازِ توجہ (فوکس کرنا)، مسائل حل کرنا، فیصلہ کرنا، روانی سے گفتگو، دماغی پروسیسنگ اور سمجھ بوجھ  جیسی دماغی صلا حیتوں کو بڑھاتی ہے۔ بلکہ ایک مرتبہ ورزش کرنے کے فوری اثرات دو سے تین گھنٹے تک برقرار رہتےہیں۔

مزید پڑھیں۔  امریکا نے ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادی کشمیر کو دہشتگرد قراردیدیا

دوسرا فائدہ یہ ہے کہ باقاعدہ ورزش دماغی عارضوں، ڈیمنشیا اور الزائیمر جیسی بیماری کا خطرہ بھی دور کرتی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں