آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
loading...
علی زنجانی
اگست10   جمعہ۔
برج حمل
 سفر کے دوران اجنبی افراد سے محتاط رہیں اور سامان کا خیال رکھیں۔ طالب علموں کو چاہئے کہ پڑھائی پر توجہ دیںتاکہ بعد میں ناکامی کا منہ نہ دیکھنا پڑے۔ 
 
برج ثور
  نئے کاروباری معاہدے طے کرتے وقت محتاط رہیں۔ اجنبی افراد مددگار ثابت ہو سکتے ہیں غیر شادی شدہ افراد کیلئے شادی کی پیش کش آسکتی ہے۔ آرام کا موقع ملے گا۔
 
برج جوزا
  گھر کی تزئین و آرائش پر توجہ رہے گی۔ رشتہ داروں کی طرف سے خوشی کی خبر مل سکے گی۔ دوست مددگار رہیں گے۔ مالی معاملات میں محتاط رہیں۔ فضول خرچی سے گریز کریں۔
 
برج سرطان
 کاروبار سے متعلقہ اہم کاغذات پر دستخط کرتے وقت محتاط رہیں۔ تمام تر معاملات بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔ ازدواجی زندگی بہتر ہو سکے گی۔ گھریلو زندگی بھی بہتر رہے گی۔ 
 
برج اسد
 اگست10     جمعہ۔ رشتے داروں کا تعاون رہے گا جس سے مسائل میں کمی ہوگی ۔ آپ خود کو فریش محسوس کریں گے۔ گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔
 
برج سنبلہ
  ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ والدین کی صحت کا خاص خیال رکھئے۔ 
 
برج میزان
  زیادہ تر توجہ تخلیقی کاموں کی طرف رہے گی۔ آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔ گھر کی سجاوٹ کر سکیں گے۔ صحت بہتر رہے گی۔ رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ 
 
برج عقرب
 سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ کسی عزیز وغیرہ سے کسی معاملے میں غلط فہمی کا اندیشہ ہے۔ مالی امور میں محتاط رہیں۔ روپے پیسے کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں۔
 
برج قوس
 کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے تجربہ کار اور مخلص لوگوں سے مشورہ ضرور کرلیں۔ ماحول خوشگوار رہے گا۔ نئے کام کا آغاز مفید رہیگا۔ نئے معاہدے عمل میں آسکیں گے۔ 
برج جدی
  فرصت کے لمحات سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کریں۔ جسمانی صحت کا خیال رکھیں۔ گھریلو امور نمٹا سکیں گے۔ کاروباری معاملات میں شریک کار سے تعاون کریں۔
 
برج دلو
  ترقیاتی کاموں میں رجحان ہوگا۔ کیرئیر میں اضافہ کیلئے اہم فیصلے کرنے کا موقع ملے گا۔ کسی خواب کو عملی شکل دے سکیں گے۔ نئی سرمایہ کاری کا رجحان ہوگا۔ صحت بہتر ہو گی۔
 
برج حوت
  گھریلو امور توجہ طلب ہونگے۔ مشترکہ امور میں حصہ لے سکیں گے۔ شریک کار کے ساتھ مالی معاملات طے کرتے وقت محتاط رہیں۔ دوستوں کے ساتھ مل کر کوئی پروگرام بنا سکیں گے۔ 
———————————————————————————
Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں