کبھی پیسے کیلئے نہیں کھیلا، ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں ،محمد حفیظ

کیٹیگری
loading...

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو حال ہی میں دیئے گئے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤندر محمد حفیظ نے میڈیا پر اپنے حوالے سے چلنے والے خبروں پر وضاحتی بیان جاری کر دیا ۔

محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیشہ عزت اور جذبے کے ساتھ پاکستان کے لیے کھیلا ہوں۔ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں چاہے سی کیٹیگری میں ہوں یا ڈی میں۔خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں محمد حفیظ کو اے کیٹیگری سے بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا۔

محمد حفیظ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹر پی سی بی کے اس فیصلے سے ناخوش ہیں اور کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈییٹرز کے درمیان نمائشی میچ 15 فروری کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں