اتوار, اگست 14, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home ایڈیٹوریل

کام کے نا کاج کے ….. دیوانے موبائل کے….

admin by admin
اکتوبر 31, 2018
in ایڈیٹوریل
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

یہ ایک پرانی کہاوت ہے کہ ” کام کے نا کاج کے دشمن اناج کے ” یہ کہاوت سنتے ہی دماغ میں خیال آتا ہے کہ جس بندے کے لیئے یہ کہاوت استعمال کی جا رہی ہے وہ شائد بہت ہی نکھٹو کام چور ، سست اور کاہل ہے اور وہ ہر وقت یا تو بستر پر پڑا رہتا ہو گا یا پھر ہر وقت کھاتا رہتا ہو گا ۔

لیکن سچی بات تو یہ ہے کہ کوئی بندہ کبھی ویلا نہیں ہوتا کھانا اور سونا بھی تو ایک طرح کا کام ہی ہوا نا وہ بھی ذیادہ کرنے سے بندہ تھک تو جاتا ہی ہے ۔ اور اگر کوئی موبائل استعمال کر رہا ہے تو اسے ڈانٹا جاتا ہے کہ ہر وقت موبائل میں لگا رہنا ضروری ہے کیا ۔ بلکہ آج کل تو پاکستان کی آدھی عوام کو موبائل فون استعمال کرنے کی وجہ سے ڈانٹا جاتا ہے ۔ ایک سیکرٹ بات بتاوں مجھے بھی موبائل کی وجہ سے ہی ڈانٹ پڑتی ہے لیکن بھئی اب آپ لوگ ہی بتائیں بندہ کیسے موبائل استعمال نا کرے آجکل سارے کے سارے کام ہی موبائل سے ہو پاتے ہیں جیسے کہ

پڑھائی کرنی ہو تو موبائل
آرٹیکل لکھنا ہو تو موبائل
انٹرٹینمنٹ چاہیئے تو موبائل
پکچر بنانی ہیں تو موبائل
مائینڈ فریش کرنا ہے تو موبائل
بوریت ہے تو موبائل
جاب کرنی ہے تو موبائل
بات کرنی ہو تو موبائل
اداسی ختم کرنی ہو تو موبائل
فیسٹیول وِش کرنے ہیں تو موبائل
کچھ سیکھنا ہو تو موبائل
کچھ بنانا ہو تو موبائل

اب بندہ موبائل کیسے نا استعمال کرے ۔ جب کہ آج کل کا ہر کام ہی موبائل کے ذریعے ہوتا ہے اور موبائل پکڑو تو گھر والے شروع ۔۔ کام کے نا کاج کے دشمن ہیں اناج کے ۔…
ویسے میں اگر اپنی بات کروں تو مجھے بھی گھر میں کچھ ایسی ہی عزت سے نوازا جاتا ہے گھر کا ہر بندہ ہی کوئی کام کہنے سے پہلے یہ ضرور بولتا ہے زونی کبھی کچھ کر لیا کر ۔۔ مطلب کہ ہر کام سے پہلے یہ کہنا ضروری ہے کیا مجھے تو اب ایسا لگنے لگا ہے کہ جیسے یہ شائد فرض بن گیا ہے ۔۔ اچھا تو مجھے بیٹھا دیکھ کر ماں کیا کہتی ہیں اٹھ جا زونی چل سالن بنا کسی کام کی نہیں ۔۔ مطلب کے بےعزتی بھی کر لی اور کام بھی کروا لیا ۔۔ اور بابا مجھے کوئی کام کرتے جو غلطی سے دیکھ لیں پہلے تو وہ طنزیہ ہنسیں گے پھر اگلی بات کریں گے ۔۔ اگر کوئی سر دبانا ہو کوئی پاوں درد کرنے لگیں تو کہیں گے زونی بیٹا کبھی کوئی کام بھی کر لیا کر چل میرا سر دبا ۔۔ اچھا چلو ماما بابا تو چھوڑو چھوٹا بھائی گھر آتے ہی ایسے چالو ہو جاتا ہے کہ جیسے کسی نے اس کا بٹن دبا دیا ہو کہ آپی تجھے تو میں نے نہیں چھوڑنا ۔ مجھے پانی پلاو مجھے کھانا بنا کے دو میرا موبائل چارجنگ پہ لگاو اور سارے ہی کام کروا کے جب بیٹھنے لگو تو پھر سے چالو ماما یہ ہر ٹائم بیٹھی رہتی ہے اسے کام لگایا کریں ۔۔ چلووو جی مطلب کہ حد ہی نہیں ہوگئی سارے کام کروا کے ویلا بھی بول دیا ۔۔ ارے واہ ۔ اچھا ہے یار ۔
اب ذرا میرے عظیم دوستوں کی کارستانیاں بھی سن لیجیئے ۔۔ جنہیں لگتا ہے کہ میں سارا دن بس موبائل پکڑ کر بیٹھی رہتی ہوں اور تو میرا کوئی کام وام ہے ہی نہیں ۔ اگر کہیں جانا ہو اور پانچ منٹ میں لیٹ ہو جاوں تو بس پھر کام شروع
زونی تیرا تو کوئی کام نہیں ہوتا تو کیوں لیٹ آئی ۔ نا بندہ پوچھے میں اتنی ویلی نظر آتی ہوں ۔
اور اگر کم سے کم دو دن بھی کسی دوست سے بات نا ہو تو شروع ‘ یار تم تو ویلی ہوتی ہو پھر بھی بات نہیں کرتی ‘۔
اوو سچ مجھے یاد آیا آج تو ماما ہی گھر پہ نہیں ویسے تو میں کوئی کام نہیں کرتی لیکن آج سالن میں بناوں گی ۔۔ پھر مجھے پڑھائی بھی کرنی ہے ۔ ویسے تو میں کسی کام کی نہیں لیکن مجھے ابھی کھانا تیار کرنا ہے ۔ ہاں ہاں میں کام کی نا کاج کی لیکن مجھے باہر تار پہ کھڑے کپڑے بھی اتارنے ہیں پھر انہیں تہ کر کے رکھنا بھی ہے ۔ جی جی میں ویلی ہی ہوں لیکن ابھی مجھے کھانے کا ٹیبل بھی تیار کرنا ہے ۔ ارے میں تو ہینڈمیڈ کام ادھورا چھوڑ کے آئی تھی ابھی تو وہ بھی پورا کرنا ہے لیکن خیر وہ تو کام سمجھا ہی نہیں جاتا حالانکہ کرنا بھی کسی کو نہیں آتا اووووو تو اب میں سمجھی مطلب کہ شوقیا کام کو کام نہیں سمجھا جاتا ہمممم ۔
جی میں کوئی کام نہیں کرتی لیکن ابھی مجھے آج کل کے لیئے آرٹیکل بھی لکھنا ہے وہ کام تھوڑا ہی ہے ۔ آپ کا کیا خیال ہے ؟ اوو سچ یاد آیا مجھے ٹیچر سے بات بھی کرنی ہے رزلٹ کا بھی پوچھنا یے ۔ لو یہ تو چار بج گئے ویسے تو میں ویلی ہی ہوں لیکن ابھی ٹیوشن والے بچے آنے والے ہیں مجھے تو بچوں کو بھی پڑھانا ہے ۔ او ہو یہ تو میں بھول ہی گئی کہ آج رات مہمان آنے والے ہیں مجھے کھیر کو بھی ڈیکوریٹ کرنا ہے ارے مجھے تو کولڈڈرنگ بھی فریج میں رکھنی تھی جی میں فارغ ہی ہوں سچ مجھے صحن سے پودینا بھی توڑنا ہے اوو یاد آیا ابھی تو مجھے سلاد بھی بنانا ہے بس یہی کام ہیں میرے ویسے تو میں ویلی ہی ہوں ۔ اور ہاں مجھے بس گھر کی بکھری چیزیں سمیٹنی ہیں ۔ اس کے علاوہ میں سارا دن فارغ ہی ہوتی ہوں ۔
تو اگر آپ بھی ویلے ہیں تو جا کر کام کیجیئے میرا مطلب ہے کہ آرام کیجیئے میں بھی تھوڑا آرام کر لیتی ہوں کیونکہ پھر ٹائم ختم ہو جائے گا اور ابھی اتنا سارا کام میرا مطلب ہے آرام کرنا ہے ۔
کیونکہ ہم تو ہیں ” کام کے نا کاج کے دشمن ہیں اناج کے ”
تو پھر آپکا کیا خیال ہے ۔۔۔۔ ؟

زونیرہ شبیر
پنڈیگھیب ، اٹک

Tags: آج کلآج کل کے بچےآرٹیکلآرٹیکل لکھنا ہو تو موبائلاداسی ختم کرنی ہو تو موبائلانٹرٹینمنٹ چاہیئے تو موبائلبات کرنی ہو تو موبائلبوریت ہے تو موبائلپڑھائی کرنی ہو تو موبائلپکچر بنانی ہیں تو موبائلجاب کرنی ہے تو موبائلفیسٹیول وِش کرنے ہیں تو موبائلکامکام کے نا کاج کےکچھ بنانا ہو تو موبائلکچھ سیکھنا ہو تو موبائلمائینڈ فریش کرنا ہے تو موبائلموبائل
ShareTweet
Previous Post

جسٹس قیوم رپورٹ مسترد کرنے کا تاثر غلط ہے، پی سی بی کی وضاحت

Next Post

دپیکا پڈوکون کے والد نے بیٹی اور رنبیرکے تعلق پر خاموشی توڑ دی

admin

admin

Next Post

دپیکا پڈوکون کے والد نے بیٹی اور رنبیرکے تعلق پر خاموشی توڑ دی

Discussion about this post

تازہ ترین

پاکستان کا 75واں جشن آزادی آج جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

پاکستان کا 75واں جشن آزادی آج جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اگست 14, 2022
آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022

ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!
ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022
خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!
ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022
زیادہ سبزی کھانے والی خواتین اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔۔!
صحت

زیادہ سبزی کھانے والی خواتین اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔۔!

اگست 13, 2022
آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟
صحت

آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟

اگست 12, 2022
خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist