شاہد کپور کو اداکارہ سونم کپور کے ماں بننے کا انتظار

شاہد کپور
loading...

ممبئی: بولی وڈ ایکشن ہیرو شاہد کپور کے ہاں رواں ماہ 5 ستمبر کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔

شاہد کپور کے ہاں یہ شادی کے تیسرے سال میں دوسرے بچے کی پیدائش تھی، اس سے قبل 2016 میں ان کے ہاں بھی بچہ پیدا ہوا تھا۔ بیٹے کی پیدائش پر شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کو بولی وڈ شخصیات نے مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شاہد کپور کو مبارک باد دینے والی شخصیات میں اداکارہ سونم کپور بھی شامل تھیں، جنہوں نے رواں برس مئی میں اپنے دیرینہ دوست آنند آہوجا سے شادی کی تھی۔

سونم کپور نے شاہد کپور کو بیٹے کی پیدائش پر ٹوئیٹ کے ذریعے مبار کباد دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو خاندان کے ایک فرد کے اضافے پر مبارک قبول ہو۔

اداکارہ نے ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ اب میشا راجپوت اپنے بھائی کے ساتھ کھیل سکیں گی۔ سونم کپور کی اسی ٹوئٹ پر شاہد کپور نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا، تاہم ساتھ ہی اپنی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔

شاہد کپور نے ساتھی اداکارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ وہ کب ایسی خوشخبری دیں گی اور وہ کب ماں بنیں گی؟ شاہد کپور کے سوال پر سونم کپور نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بھارتی سینئر صحافی چوری کرتے ہوئے پکڑے گے، دس ہزار روپے جرمانہ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں