حکومت کمیٹی،کمیٹی کا کھیل بند کر کے سنجیدہ کوششوں کا آغاز کرے،احسن اقبال

احسن اقبال

بیس روز کی کارکردگی نے حکومت کے 100روزہ ایجنڈے کے غبارے سے ہوا نکال دی‘ملک کو تجربہ گاہ نہ بنایا جائے‘ہماری پالیسیوں کا جائزہ لیا جائے‘ احسن اقبال

loading...

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اب کمیٹی ،کمیٹی کا کھیل بند کر کے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں اور عملی اقدامات کا آغاز کرے ،پہلے بیس روز کی کارکردگی نے حکومت کے 100روزہ ایجنڈے کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے ، اسمبلیوں کے اندر او ر باہر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ۔ ایک انٹر ویو میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کا سیاسی ہنی مون ختم ہو چکا ہے اور اب اسے عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالتے ہی بلا تاخیر ملک کے وسیع تر مفاد میں پالیسیاں تشکیل دیں جبکہ موجودہ حکومت کی ابھی تک کوئی سمت نظر آرہی جس سے نتیجہ اخذ کرنا مشکل نہیں ۔پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو تجربہ گاہ نہ بنائے بلکہ کھلے دل سے مسلم لیگ (ن) کے دور کی پالیسیوں کا جائزہ لیا اور میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اسے پالیسیاں تبدیل نہیں کرنی پڑیں گی۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سی پیک کے منصوبوں کو جس رفتار سے آگے بڑھایا موجودہ حکومت اس سے عاری نظر آتی ہے جس کے منفی نتائج برآمد ہوں گے ۔ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے کمیٹی ، کمیٹی کا کھیل کھیلا جارہا ہے ۔جس سے عوام بھی بد ظن ہو چکے ہیں ۔ ( این این آئی)

مزید پڑھیں۔  رمضان میں کسی چینل پر نیلام گھر اور سرکس نہیں ہوگا ،ہر چینل کیلئے پانچ وقت کی اذان نشر کرنا لازم ہوگا ،اسلام آباد ہائی کورٹ

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں