مطالبہ مسترد، حکومت کا فوری گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

گیس

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فوری طور پر گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جاری ہے جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کر لیا گیا ہے اور کمیٹی نے فوری طور پر گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قیمتوں میں اضافے کے لیے گائیڈ لائنز طے کر لی ہیں تاہم گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

loading...

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کھاد فیکڑیوں کو 50 فیصد مقامی گیس اور 50 فیصد ایل این جی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایل این جی کا 50 فیصد بل کھاد کمپنیاں ادا کریں گی جب کہ 50 فیصد حکومت ادا کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کھاد فیکڑیاں پوری صلاحیت کے مطابق کھاد پیدا کریں گی جب کہ یوریا کھاد پوری کرنے کے لیے کھاد درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں