کراچی: شادی شدی خاتون مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل

کراچی، غیرت کے نام پر قتل

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں ایک شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق خاتون صفدانہ کو اس کے رشتے داروں نے گزشتہ ماہ 28 اگست کو قتل کرکے دفنا دیا تھا۔

تفتیشی افسر کے مطابق سسرال والوں نے خاتون کو کسی لڑکے سے فون پر بات کرتے سنا تھا جس کے بعد اسے بھٹائی آباد میں ایک بیٹھک میں لےجاکر گولیاں مار کے قتل کردیا گیا۔ بعدازاں لاش کو کمبل میں لپیٹ کر اسے لڑکی کے گھر والوں کے حوالے کردیا، جنہوں نے اسے گلشن معمار میں دفنا دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ اور اس کے شوہر کے رشتے داروں نے قتل پر مشاورت کی۔

پولیس نے لڑکی کے بہنوئی اور دیگر 2 رشتے داروں سمیت قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق عدالتی حکم کے بعد خاتون کی قبرکشائی کرکے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر سبی میں ملازمت کرتا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  راؤ انوار پر ہونے والا خودکش حملہ بھی مشکوک لگتا ہے :ڈی آئی جی ایسٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں