اے آر رحمان کے بارے میں ساحر علی بگا کا بیان

ساحر علی بگا، اے آر رحمان

ساحر علی بگا جو پاکستان کے مشہور گلوکار، میوزک ڈائریکٹر اور کمپوزر ہیں، اے آر رحمان کے حوالے سے دیے گئے ایک بیان کی وجہ سے ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خود کو پاکستان کا اے آر رحمان قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ “اے آر رحمان اچھے گلوکار ہیں لیکن میوزک چارٹس پر اُن کی اور میری ریٹنگز ایک ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اے آر رحمان کا کوئی بھی گانا 5 سو ملین ویوز نہیں حاصل کر پایا جبکہ ان کی موسیقی میں مرتب کردہ راحت فتح علی خان کا گانا ” ضروری تھا ” 5 سو ملین سے بھی زیادہ بار دیکھا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان کے ساتھ ان کا گانا ” میں تینوں سمجھاواں کی ” 1 بلین سے بھی زیادہ بار دیکھا گیا۔

ساحر علی بگا پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پر موسیقی کے ذریعے اپنا نام بنا چکے ہیں۔ اسکے علاوہ بالی ووڈ کے لیے بھی وہ مسلسل بہت سی یادگار دھنیں ترتیب دے چکے ہیں۔

“بھارت کی انڈسٹری کے مقابلے میں پاکستانی انڈسٹری ابھی ترقی کے مراحل میں ہے۔ ہماری زبان، موسیقی اور کلچر بھی ملتے جُلتے ہیں اس لیے ہمیں اس انڈسٹری کے لیے بھی کام کرنا چاہیئے۔ اگر کوئی کہتا ہے کہ بھارت کو ہمارے ٹیلنٹ کی ضرورت ہے تو ہمیں بھی اُن کی ضرورت ہے اور اسی لیے ہم وہاں کام کے لیے جاتے ہیں۔”

ساحر علی بگا پاکستان کے بہت سے مشہور ڈراموں کے لیے بھی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں۔ جن میں خودغرض، او رنگریزہ اور گھر تتلی کا پر شامل ہیں۔ اسکے علاوہ جوانی بھر نہیں آنی، پنجاب نہیں جاؤں گی، بن روئے اور آزادی جیسی فلموں میں بھی ساحر علی بگا نے اپنی موسیقی کے جوہر دکھائے۔

مزید پڑھیں۔  نیب نے کیپٹن صفدر کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں