سارا علی خان، ورون دھون کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

سارہ علی خان

 ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو رنویر سنگھ کے بعد ورون دھون کے ساتھ بھی فلم میں کام کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

سارہ علی خان فلمی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں لیکن تاحال ان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے۔

سارہ کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ’کیدرناتھ‘ تھی جو کہ پروڈیوسر اور ہدایت کار کے درمیان تنازع کے باعث تاخیر کا شکار ہے اور فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔

اس سارے معاملے کے دوران ہی سارہ علی خان کو رنویر سنگھ کے مدمقابل ’سمبا‘ میں کاسٹ کیا گیا جس کی شوٹنگ مکمل کی جا رہی ہے۔

  ذرائع کے مطابق رنویر کے بعد سارہ کو ورون دھون کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے اور یہ فلم بھی ورون کی پچھلی فلموں کی طرح کامیڈی کمرشل مصالحہ فلم ہوگی۔

ورون دھون کے بھائی روہت دھون اس فلم کو پرڈیوس کریں گے جو کہ ان کی پہلی فلم ہوگی جب کہ ان کے والد ڈیوڈ دھون فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی کہانی پر کام جاری ہے جس کے مکمل ہوتے ہی شوٹنگ رواں سال شروع کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ سارہ علی خان ان دنوں ’سمبا‘ کی شوٹنگ جب کہ ورون دھون اپنی نئی آنے والی فلم ’سوئی دھاگہ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کرپشن اورجعلی بھرتیوں کے الزام میں کے پی ٹی کے سابق چیئرمین جاوید حنیف گرفتار

اپنا تبصرہ بھیجیں