پی ٹی آئی نے ایک بار پھر میدان مار لیا

پاکستان مسلم لیگ ن
loading...

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے-23 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت یوسف زئی نے دوبارہ کامیابی حاصل کرلی۔

 

پی کے-23 کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد رشاد دوسرے نمبر پر رہے۔

شانگلہ سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے شوکت یوسف زئی نے 39 ہزار ووٹ اور مسلم لیگ ن محمد رشاد نے 16 ہزار 500 ووٹ حاصل کیے۔

ضمنی انتخاب کے لیے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے اور فوج کے دستے بھی تعینات کیے گئے تھے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسہ کیلئے لاہور میں100کیمپوں سے عوام آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں