ایشین گیمز ولیج سے اشیاء غائب ہونے کے معاملے میں بڑا انکشاف . . .

ایشین گیمز ولیج

لاہور: ایشین گیمز ولیج سے اشیاء  کےغائب ہونے کے معاملے میں ہا کی کے کھلاڑی ملوث ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے کمروں سے استعمال کی اشیاء غائب کیں جن میں سے کچھ کو ولیج انتظامیہ نے جکارتہ ائرپورٹ سے برآمد کیا۔

loading...

ذرائع نے بتایا کہ ولیج انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے جرمانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم معاملہ طے پانے پر متوقع بھاری جرمانے سے کھلاڑی بچ گئے۔

دستے کی انتظامیہ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نےمعاملہ رفع دفع کرانےکی کوشش کی۔

پی او اے کے عہدیداروں نے مقامی انتظامیہ اور اولمپک کونسل آف کی مدد سے معاملہ ختم کیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آئندہ چند روز میں امریکہ چلی جاؤں گی ،مستقل قیام کروں گی ‘ میرا

اپنا تبصرہ بھیجیں