پاکستان میں آج قدم بہ قدم ایک بہادر نیا ایشیاء تشکیل پارہا ہے شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان
Loading...

،پاکستان کی معیشت 6 فیصد سالانہ کی شرح سے نمو پا رہی ہے، کیپٹل مارکیٹ کو ابھرتی معیشت کا درجہ دیا گیا ہے، ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے شاندار مواقع دستیاب ہیں،

سانیا :وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خطے میں حقیقی صلاحیتوں سے استفادہ اور مربوط کوششوں کے ذریعے امن، ترقی وخوشحالی کے مشترکہ مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

 کھلی تجارت اور شراکتی جدت کے ثمرات کو فروغ دے کر ہی ہم برداشت اور دوستی کو فروغ دے سکتے ہیں ،ایشیائی صدی کی صبح طلوع ہورہی ہے، بیلٹ اینڈ روڈ کاتاریخی اقدام غیر مساوی دنیا میں مساوات لارہا ہے،پاکستان کی معیشت 6 فیصد سالانہ کی شرح سے نمو پا رہی ہے۔

 ہماری کیپٹل مارکیٹ کو ابھرتی معیشت کا درجہ دیا گیا ہے، ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے شاندار مواقع دستیاب ہیں، یہ وقت پتھروں کو اٹھانے اور پہاڑوں کو ہلانے کا ہے ،2050ء تک ہم دنیا کی 15ویں بڑی معیشت ہوں گے۔

حالیہ تاریخ میں پاک چین تعلقات کی کوئی مثال نہیں ملتی،خطے میں ہماری دوستی تزویراتی استحکام کی علامت ہے۔وزیراعظم نے یہ بات چین کے صوبہ ہینان میں باؤ اقتصادی فورم برائے ایشیائی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔چینی صدر شی جن پنگ نے آمد پر وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کاخیر مقدم کیا۔ اس موقع پر وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال ، چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔

Loading...

وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ تاریخ میں پاک چین تعلقات کی کوئی مثال نہیں ملتی ہر لحاظ سے ہم آہنی بھائی ہیں۔ ہمارے خطے میں ہماری دوستی تزویراتی استحکام کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وسیع تر رابطوں کے ذریعے امن و خوشحالی کے نئے دور کے آغاز کیلئے چین کیساتھ شراکت داری کررہا ہے۔

 پاکستان میں آج قدم بہ قدم ایک بہادر نیا ایشیاء تشکیل پا رہا ہے۔ شاہد خاقان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس کے دور رس ثمرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کشادہ، مربوط اور ہمہ جہت ترقی کی عمدہ مثال ہے ، اس سے تمام فریقین مستفید ہوں گے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ اس راہداری کے جنوب میں گہرے سمندر کی بندرگاہ گوادر کی ترقی تیزی سے ہو رہی ہے ۔ تکمیل سے یہ نہ صرف راہداری اور نقل وحمل کا محور ثابت ہوگی بلکہ اقتصادی مرکز بھی بنے گی۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں