رنویر سنگھ نے فلم ’’پدماوت‘ ‘میں بہترین اداکاری پر فلمی دنیا کا بڑا ایوارڈحاصل کر لیا

رنویر سنگھ

رنویر سنگھ نے مختصر عرصے میں ہی فلم نگری میں بہترین اداکاری کے باعث اپنا مقام بنالیا

ممبئی :بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کو فلم ’’پدماوت‘ ‘میں بہترین اداکاری پر فلمی دنیا کے بڑے ایوارڈ ’دادا صاحب پھالکے ایکسیلنس ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔رنویر سنگھ نے مختصر عرصے میں ہی فلم نگری میں بہترین اداکاری کے باعث اپنا مقام بنالیا ہے۔

رنویر سنگھ کی کئی فلمیں اب تک سپر ہٹ ہو چکی ہیں۔نوجوان اداکار کی سپر ہٹ فلموں میں رام لیلا، باجی راؤ مستانی اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پدماوت شامل ہے۔

فلم ’پدماوت‘ میں رنویر سنگھ نے ’علاؤ الدین خلجی‘ کا کردار نبھایا جس نے فلم بینوں کو بے حد متاثر کیا ہے بلکہ کئی بڑے بڑے سپر اسٹارز بھی ان کی تعریف کرتے نظر آئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کو فلم ’پدماوت‘ میں بہترین اداکاری پر ’دادا صاحب پھالکے ایکسیلنس ایوارڈ‘ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوجوان اداکار نے بھی ایوارڈ ملنے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب اداکارہ انوشکا شرما کو بھی اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے مختلف طرز کی فلمیں بنانے پر ایوارڈ دیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ بھارت کی سب سے زیادہ متنازع فلم ’پدماوت‘ میں دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار کیا ہے جب کہ فلم نے بھارت میں 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

(Visited 13 times, 1 visits today)

Comments

comments

'Padmaavat, Amitabh Bachchan, First Award, Ranveer Singh,

اپنا تبصرہ بھیجیں