عامر خان فلم’’سلیوٹ‘‘ میں خلاباز کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے

عامر خان

ٹی سیریز‘’ کو گلشن کمار نے 1980 میں بنایا تھا، یہ کمپنی زیادہ تر فلموں کی موسیقی کی تیاری کا کام کرتی ہے

ممبئی :اگرچہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بہت ہی خاص اور مختلف موضوع پر بنی فلموں میں کام کرتے ہیں، تاہم امکان ہے کہ وہ جلد ایک بائیوگرافی فلم میں نظر آئیں گے۔اطلاعات ہیں کہ عامر خان بولی وڈ کی معروف میوزک پروڈکشن کمپنی ‘ٹی سیریز’ کے بانی گلشن کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس یہ خبریں تھیں کہ عامر خان بھارت کے پہلے خلاباز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’سلیوٹ’ میں ان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ایک سال تک یہ چہ مگوئیاں ہوتی رہیں کہ عامر خان فلم میں پہلی بار خلاباز کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

 تاہم گزشتہ برس دسمبر میں یہ خبر سامنے آئی کہ عامر خان نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔دسمبر میں آنے والی خبر کے مطابق عامر خان نے خلاباز کا کردار ادا کرنے کے لیے شاہ رخ خان کو فلم ‘سلیوٹ’ میں کام کرنے کا مشورہ دیا اور انہوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا مان بھی لیا۔اب ایک بار پھر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ عامر خان گلشن کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

دکن کیرونیکل کے مطابق ٹی سیریز کے خالق گلشن کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرنے کے لیے پہلے اکشے کمار کا نام لیا جا رہا تھا۔اس حوالے سے ٹی سیریز اور اکشے کمار کے درمیان متعدد ملاقاتیں بھی ہوچکیں تھیں، تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ فلم میں اکشے کمار نہیں بلکہ عامر خان دکھائی دیں گے۔

مزید پڑھیں۔  کرینہ کپورکاشاہ رخ کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں