شمالی افریقہ کے ملک الجزائر میں فوجی طیارہ گرنےسے 257افراد ہلاک

Algeria PLane Crash
loading...

الجزائر: شمالی افریقی ملک الجزائر میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 257 افراد ہلاک ہوگئے۔

الجزیرہ کی کے مطابق تباہ ہونے والے طیارہ الیوشن Il-7میں بوفارک ائیر بیس کے قریب جس میں 10 کریو ممبر اور 247 مسافر سوار تھے۔الجزائر کی وزارت دفاع نے حادثے میں تمام 257 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر فوجی اہلکار شامل ہیں۔اناہار ٹی وی نے الجزائر کی حکمران جماعت کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ طیارے میں مغربی صحارا کی ایک علیحدگی پسند تنظیم پولیساریو فرنٹ کے 26 ارکان بھی سوار تھے

   مزید پڑھیں: امریکہ اسکاٹس ڈیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ 6افراد ہلاک

مقامی نیوز ویب سائٹ الجیری 24 کے مطابق تباہ ہونے والا جہاز الجزائر کے شہر بشار کی طرف جا رہا تھا نیوز ویب سائٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں جہاز کے ملبے سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر تیار ہیں, نریندر مودی

اپنا تبصرہ بھیجیں