دپیکااورکنگنا ایک ہی ڈیزائنزکے لباس میں، کانز ریڈ کارپٹ

دپیکا پڈوکون
loading...

دپیکا پڈوکون کے بعد کانز ریڈ کارپٹ پر بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور سونم کپور لوریل میک اپ برینڈ کی سفیر ہونے کی حیثیت سے واک کریں گی

کانز:فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانز میں بولی وڈ اداکاراؤں دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوٹ نے شرکت کی، اور یہ دونوں ایک ہی روز ریڈ کارپٹ پر واک کرتی بھی نظر آئیں۔ دپیکا پڈوکون لوریل میک اپ برینڈ کی سفیر ہونے کے حوالے سے دوسری مرتبہ اس ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں، جبکہ کنگنا رناوٹ نے پہلی مرتبہ کانز میں ڈیبیو کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوٹ کا بولی وڈ میں ہمیشہ ایک دوسرے سے مقابلہ کیا جاتا ہے، جبکہ ان دونوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا بھی طویل عرصے خبروں میں رہا۔

کانز 2018 کے ریڈ کارپٹ پر اپنے پہلے روز دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوٹ نے صرف ایک ساتھ واک ہی نہیں کی، بلکہ اس دوران یہ دونوں ایک ہی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیے نظر آئیں۔دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوٹ نے اس دوران زہیر مراد کا ڈیزائنر کردہ گاؤن پہنا، جس میں دونوں ہی نہایت خوبصورت اور دلکش نظرآئیں۔ ان دونوں بولی وڈ اداکاراؤں کے علاوہ ملائیکا شیراوت اور ہما قریشی بھی کانز ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔

View this post on Instagram

Kangana Ranaut @team_kangana_ranaut @festivaldecannes looks resplendent in an ultra-glamorous rendition of our famous ‘‘Aakash-tara’ (i.e. starry skies) saree. The saree is hand-dyed and embellished with hand-cut sequins that are individually sewn using zardosi technique, to create a metallic, yet fluid fabric. Her look is accessorised with a Sabyasachi batua and the ‘teenmaniya’ necklace, crafted out of rose-cut diamonds, Colombian emeralds and basra pearls from the Sabyasachi Heritage Jewelry Collection. Styled by @stylebyami and @shnoy09 Makeup by: @brendondegee Image Courtesy: @frozenpixelstudios Location courtesy: Hôtel Martinez @martinezhotel Image Courtesy: @cosmoindia #Sabyasachi #SummerCouture2018 #KanganaRanaut #QueenAtCannes #GreyGooseLife #GreyGooseIndia #Cannes2018 #LeClubDeCalcutta #SabyasachiJewelry #TheWorldOfSabyasachi #FestivalDeCannes #IndiaPavilion #LifeAtCannes #HotelMartinez @sabyasachiofficial

A post shared by Sabyasachi Official Mumbai (@sabyasachimumbai) on

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون کے بعد کانز ریڈ کارپٹ پر بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور سونم کپور لوریل میک اپ برینڈ کی سفیر ہونے کی حیثیت سے واک کریں گی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستان ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین مہم چلانے والا پہلا ملک بن گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں