اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 14 مئی سے 20مئی تک اٹلی کے شہر روم میں کھیلاجائیگا

اٹالین اوپن

امریکن ٹینس سٹار اور 23 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز آئندہ ہفتے شیڈول اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

روم :اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 14 مئی سے 20مئی تک اٹلی کے شہر روم میں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ 14 مئی کو شروع ہوکر 20 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔

 ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں سپین کے الیگزینڈر زویرو اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ ویمنز سنگلز مقابلوں میں یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔ شہرہ آفاق امریکن ٹینس سٹار اور 23 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز آئندہ ہفتے شیڈول اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں ہیں۔

 رواں ماہ کے آخر میں شیڈول سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔ اٹالین اوپن 14 سے 20 مئی تک کھیلا جائے گا اور سرینا کو چار مرتبہ چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے آخری مرتبہ 2016ء میں کلے کورٹ ایونٹ میں شرکت کی تھی۔

(Visited 32 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں