زائرہ وسیم نے ڈپریشن پر قابو کیسے پایا؟

زائرہ وسیم

بالی وڈ:فلم دنگل اور سیکریٹ سپرسٹار سے شہرت پانے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے سوشل میڈیاکے زریعے اپنے چاہنے والوں کو اس بات سے آگاہ کیا ہے انہوں نے ڈپریشن (ذہنی دباؤ)جیسی بیماری پر کیسے قابو پایا ہے۔

اداکارہ زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ انہوں نیاپنی زندگی کے پچھلے چار سال شدید پریشانی میں مبتلا گزارے ہیں اور اس بات کا ذمہ دار ڈپریشن کو ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے اس بات پر سے بھی پردہ اٹھایا ہے کہ انہیں ماضی میں ذہنی دباؤ کے باعث کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ بیان نہ کی جانے والی تھکاوٹ، جسم میں شدید درد، اپنے آپ سے نفرت اور نروس بریک ڈاؤن جیسے سنگین مسائل برداشت کر چکی ہیں اوریہاں تک کہ کئی مرتبہ خودکشی کرنے کا خیال بھی ان کے ذہن میں آیا۔

گزشتہ روز اپنے اس راز کو باقی نہ رکھتے ہوئے فیس بک کے ذریعے لوگوں بتایا ہے کہ کن وجوہات کے باعث وہ ڈپریشن جیسے مرض کا شکار ہوئیں اور انہوں نے کس طرح سے اس پر قابو پایا ۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  فلم میں کام کے لیے پریانکا کی ایک ہزار منتیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں