جلسہ میں کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر اور کاروباری مرکز بنانےکا اعلان کروں گا,عمران خان

عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی کراچی کے عوام کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعو ت

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمرانخان نے کراچی کے عوام کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ کو کراچی میں ہونے والے جلسہ میں کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر اور کاروباری مرکز بنانے کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ جمعہ کو عمران خان نے اہلیان کراچی کے نام اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہفتہ کو تحریک انصاف کراچی میں ایک عظیم الشان جلسہ کر رہی ہے

وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق

میرا پیغام اہلیان کراچی اور اندرون سندھ عوام کیلئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں جلسے میں آپ کے سامنے اپنا لائحہ عمل رکھوں گا اوربتاؤں گا کہ ہم کیسے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر اور کاروباری مرکز بنا سکتے ہیں ٗہم سندھ کو ترقی یافتہ صوبہ بنا کر آگے لانے کیلئے اپنا پلان عوام کے سامنے رکھوں گا۔کراچی کی عوام کو کے جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہوں

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بلے باز کو ہمیشہ ہدایت کی ٹیسٹ میں جارحانہ بیٹنگ کریں ،حسن ، شاداب نے ٹیم میں پوزیشن بنانے کیساتھ کارکردگی بھی بہترکی:قومی کپتان

اپنا تبصرہ بھیجیں