سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنا اچھا شگون نہیں ،خواجہ آصف

خواجہ آصف

مجھے یقین ہے خلق خدا ووٹ کی حرمت اور عزت کی پاس داری کرے گی،میڈیا سے گفتگو

سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنا ضمیر فروشی ہے جو ملک کیلئے اچھا شگون نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی وابستگی تبدیل کرنے کا تصویر بھی نہیں ہونا چاہئے، 25 جولائی کو خلق خدا کی عدالت نے فیصلہ دینا ہے،مجھے یقین ہے خلق خدا ووٹ کی حرمت اور عزت کی پاس داری کرے گی۔

loading...

خواجہ آصف نے کہا کہ وہ انتخابی مہم کاباقاعدہ آغاز عید کے بعدکریں گے،انہوں نے لیگی کارکنوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی امنگوں پر پورا اتریں اور عوام کے بنیادی اور قومی مسائل کو ایمان داری سے حل کریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست دانوں کے باہمی اختلافات بھی ملک کیلئے نیک شگون نہیں ،ان اختلافات کے باعث قومی مسائل پسِ پشت چلے گئے ہیں، میں نے کبھی کسی کی ذاتی زندگی پر حملہ نہیں کیا،میری سیاسی تربیت میں ذاتی زندگی پر گفتگو کرنا شامل نہیں،خواجہ آصف نے اس امید کا اظہار کیا کہ انتخابات میں نوازشریف کے امیدوار کام یاب ہوں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  عام آدمی کا معیار زندگی بہتر کرنا (ن) لیگ کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘حمزہ شہباز

اپنا تبصرہ بھیجیں