سپریم کورٹ سے چھٹیوں کی درخواست کی، نہ کروں گا، نوازشریف

نوازشریف

چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے سینئررہنماٹکٹ کیلئے انٹرویونہیں دیتے ،صحافی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے ان کا بیان نہیں پڑھا ،نوازشریف

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے چھٹیوں کی درخواست کی، نہ کروں گا ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے چھٹیوں کی درخواست نہیں کی۔

سپریم کورٹ کے سامنے درخواست کی ہے نہ کروں گا۔صحافی نے نوازشریف سے پوچھا کہ پرویز مشرف کہتے ہیں کہ تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے پھر وہ واپس آ جائیں گے۔

اس پرنوازشریف نے کہا کہ وہ اس پرکچھ نہیں کہیں گے۔ایک صحافی نے پوچھا کہ انہیں سپریم کورٹ نے لندن جانے کی اجازت دی ہے؟

تو نوازشریف نے کہا کہ انہوں نے تو سپریم کورٹ کو کوئی درخواست ہی نہیں دی۔صحافی نے سوال کیا کہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے سینئررہنماٹکٹ کیلئے انٹرویونہیں دیتے جس کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ میں نے ان کایہ بیان نہیں پڑھا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  فلم ’راؤڈی راٹھورٹو، کوئی شک نہیں اکشے کمار پہلی اور آخری جوائس

اپنا تبصرہ بھیجیں