اداکاراؤں میں کرکٹ میچ کروانا چاہتی ہیں، عینی طاہرہ

اداکاراؤں

لاہور اور کراچی کی اداکاراؤں کے درمیان کرکٹ میچ کروایا جائے، انٹرویو

لاہور: گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ نے لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں کے درمیان کرکٹ میچ کروانے کی تجویز پیش کر دی۔ قتالہ الیون کی نائب کپتان عینی طاہرہ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں اداکاراؤں اور ٹی وی ماڈلز کے درمیان کرکٹ میچ کی سیریز کھیلی گئی جس میں اداکاراؤں کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی یہ انتہائی خوشگوار تجربہ تھا اور جس قدر میچ دیکھنے کے لئے لوگ آئے اس سے ہماری بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی ۔

عینی طاہرہ نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ عید الفطر کے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والے اداکاراؤں اور لاہور کی اداکاراؤں کے درمیان کرکٹ میچ کی سیریز کروائی جائے جس کو نیشنل ایونٹ کا درجہ دیا جائے ،اس حوالے سے میری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سے اپیل ہے کہ وہ اس ضمن میں اقدامات کریں اور ہمیں تمام سہولتیں فراہم کریں اس میچ سے بین الاقوامی طور پر پاکستان کا روشن امیج سامنے آئے گا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مخالفین انتخابات سے فرار کی راہیں ڈھونڈ رہے ہیں،مریم نواز

اپنا تبصرہ بھیجیں