سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا تیز رفتاری کے باعث چالان

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان

موٹر وے پولیس اہلکاروں نے سابق وزیر اعظم کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا تیز رفتاری کے باعث چالان کر دیا گیا، موٹر وے پولیس اہلکاروں نے سابق وزیر اعظم کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بذریعہ موٹر وے جارہے تھے کہ راوی ٹول پلازہ پر ان کی گاڑی کا تیز رفتاری کے باعث 750روپے کا چالان کر دیا گیا ۔

سابق وزیر اعظم کی گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔ اس موقع پر موٹر وے پولیس کے اہلکاروں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  میں اپنی زندگی کے ہر فیز میں خوبصورت لگتی ہوں، کرینہ کپور

اپنا تبصرہ بھیجیں