خواتین کے سامنے شارٹ میں آنے والاشخص ملک بدر

خواتین کے سامنے شارٹ میں آنے والاشخص ملک بدر
loading...

فٹنس کلب میں خواتین کے لیے مختص جگہ میں نامناسب لباس کے ساتھ داخل ہونے والے غیرملکی شخص کو ملک بدر کردیا گیا

ریاض: عرب میڈیا  کی معلومات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر پر سعودی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف غیر ملکی کو مملکت سے باہر نکال دیا بلکہ مذکورہ کلب کو عارضی طور پر بند بھی کروادیا۔

ایک خاتون نے اس منظر کو کیمرے کی مدد سے موبائل میں محفوظ کرلیا اور بعد ازاں اس کی شکایت سوشل میڈیا کے ذریعے حکام تک پہنچادی،سعودی وزارت لیبر اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے بعد غیر ملکی شخص کو ملک بدر کردیا ۔

خاتون کے ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  شارٹ پہنے ایک غیر ملکی شخص فٹنس کلب میں خواتین کی انتظار گاہ میں داخل ہوگیا اور وہاں موجود باحجاب خواتین اسے دیکھ کر دنگ رہ گئیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  معروف قوال امجد صابری کی دوسری برسی آج منائی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں