مشکل وقت میں اپنی قوم کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا ، نواز شریف

، نواز شریف

لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ  جیل جانا پڑے یا پھانسی پر چڑھایا جائے لیکن اب ان کے قدم نہیں رکیں گے۔

لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت پر اپنی قوم کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔انہوں نے کہا کہ جیل کی کوٹھری اپنے سامنے دیکھ کر بھی پاکستان واپس ووٹ کو عزت دو کا وعدہ پورا کرنے جارہا ہوں۔

loading...

میاں نواز شریف نےکہا کہ کیا پاکستان کی تاریخ میں کوئی شخص 11 سال قید بامشقت کی سزا سننے کے بعد پاکستان واپس آیا ہے؟۔اپنے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لکھنا پڑا کہ میرے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، فیصلے میں لکھا گیا کہ نواز شریف کو کرپشن کے الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت تک دنیا میں باوقار مقام حاصل نہیں کرسکتا جب تک آئین کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔میں پاکستان کے ہر ادارے کا احترام کرتا ہوں، جانتا ہوں ادارے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہوگا، دنیا بھر کی دھمکیوں کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا،اور اپنے دفاع کو مضبوط کیا۔‘

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سابقہ حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو بد حال کردیا، ڈاکٹر یاسمین راشد

اپنا تبصرہ بھیجیں