سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی موت کی خبر کی تردید کردی

میرے ایکسڈنٹ اور موت کی جعلی خبریں زیرگردش تھیں جن میں کوئی صداقت نہیں، میں زندہ اور خیریت سے ہوں ، عبدالرزاق

کراچی: پاکستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی ہی موت کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی کار حادثے میں موت کی جھوٹی خبریں اور جعلی تصاویر زیر گردش تھیں۔انٹرنیٹ پر سابق بلے باز کی ایسی تصاویر سامنے آئیں کہ عبدالرزاق کو خود ہی میدان میں آنا پڑا، انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا اور خبر کی تردید بھی کی۔

loading...

ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر میرے ایکسڈنٹ اور موت کی جعلی خبریں زیرگردش تھیں جن میں کوئی صداقت نہیں، میں زندہ اور خیریت سے ہوں اور لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ بغیر تحقیق کے کوئی خبر نہ پھیلائیں۔عبدالرزاق نے لوگوں کے رویئے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفی کی کثیر تعداد بغیر سوچے سمجھے کوئی بھی بات اور خبر آگے بڑھا دیتے ہیں جس کے باعث اکثر لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  تحریک انصاف نے ایم این ایز فیڈرل لاجز کی الاٹمنٹ روکنے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام مراسلہ بھیج دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں